تازہ تر ین
sarfaraz-ahmad (1)

چیمپئنز ٹرافی میں فتح ”ٹیم ورک کا نتیجہ

کراچی(نیوزایجنسیاں) پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں کامیابی کسی ایک کی کاوش نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کو فائنل ہرا کر بہت خوشی ملی، یہ پاکستان کے لیے چھوٹی نہیں بلکہ بہت بڑی فتح ہے، ہم نے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ٹیم کو فتح نصیب ہوئی، کھلاڑی جس انداز میں کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ٹیم انتظامیہ نے بہت محنت اور حوصلہ افزائی کی جس کے باعث ٹیم نے کم بیک کیا جب کہ چیمپئینزٹرافی میں کامیابی کسی ایک کی محنت کا نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔سرفرازاحمد نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہماری فیلڈنگ، بیٹنگ سمیت بولنگ میں بھی مزید بہتری آئی ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم نے کامیابی حاصل کی ، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، عوام ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کر رہی تھی اور ہماری کوشش تھی کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم بالکل نئی ٹیم کی طرح تھی جس میں 9 کھلاڑی پہلی بار آئی سی سی کا ایونٹ کھیل رہے تھے اور چار سے پانچ لڑکے پہلی بار ون ڈے ٹیم میں آئے تھے۔سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں لڑکے بہت دباﺅمیں آگئے تھے لیکن سینئر کھلاڑیوں نے زبردست پرفارم کیا جب کہ ہم پر امید ہیں کہ آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو نیچرل گیم کھیلنے کا مشورہ دیا تھا جیسے وہ ڈومیسٹک میچز میں کھیلتے ہیں۔اس سے قبل ان کا وطن واپس پہنچنے پران کا شانداراستقبال کیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں شائقین ان کی رہائش گاہ پرموجود تھے جہاں لوگوں نے قومی ہیروزکے ساتھ تصاویربنوائیں اورسیلفیاں لیں جب کہ شائقین کو ٹرافی بھی دکھائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv