تازہ تر ین
trump-1

اور اب ”گو ٹرمپ گو“

نیویارک (محسن ظہیر سے) ایف بی آئی کے برطرف کئے جانیوالے ڈائریکٹر جیمز کومی کی جانب سے صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاو¿س میں ہونیوالی ایک ملاقات کے مبینہ میمو کے مبینہ مندرجات سامنے آنے کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ نیویارک ٹائمز اور سی این این کے مطابق اہم ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق جیمز کومی سے وائٹ ہاو¿س میں ہونیوالی ایک ون آن ون ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں کہا کہ قومی سلامتی کے (مستعفی ہونیوالے) مشیر مائیکل فلن کے خلاف تحقیقات کو اگر وہ جانے دیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز کومی نے مذکورہ ملاقات کے بعد صدر سے اپنی اس ملاقات اور بالخصوص مائیکل فلن کے خلاف تحقیقات کو ختم کرنے کے حوالے سے ایک میمو تحریر کیا اور اسے اپنے سینئر ساتھی حکام کے ساتھ شئیر کیا۔ اس نئے میمو گیٹ کے سامنے آنے کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں ہر آنیوالے لمحے میں یہ بحث شدت اختیار کرتی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ نے مذکور ہ بات کرکے انصاف کی راہ میں حائل ہونے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں اپنی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کی جانب سے مذکورہ مطالبے کی تردید کی گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے سیاسی حلقوں میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے متضاد آراءسامنے آرہی ہیں۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد سابق ڈائریکٹر مسٹر کومی کا میمو منظر عام پر آجائیگا اور یہ میمو گیٹ کس انجام کو پہنچے گا، اس بات کا تعین آنیوالے دنوں اور ہفتوں میں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv