تازہ تر ین

سوشل میڈیا لائکس اور کلک کرنے والے فونز کا انکشاف

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی ایک فیکٹری میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں کے قریب ایسے مخصوص فونز کا انکشاف ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر اندھا دھند لائیکس اور کلک کرکے بعض ایپس، ویب سائٹس اور پوسٹس کو مشہور کرنے کا کام کررہے ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں ایک کارخانے کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں ایسے ہزاروں فون دیکھے جاسکتے ہیں جو اس مقصد کیلئے استعمال کیے جارہے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ اسی عمارت کے دوسرے کمروں میں ایسے مزید ہزاروں فون موجود ہیں جن سے لائیکس اور کلک کا کام لیا جارہا ہے ۔اس فوٹیج میں لگ بھگ 10 ہزار فونز دیکھے جاسکتے ہیں جو آپس میں باہم منسلک ہیں اور سب پر سوشل میڈیا ویب سائٹس کھلی ہوئی ہیں جبکہ انہیں کچھ آپریٹر کنٹرول کررہے ہیں۔ انہیں نئی اصطلاح میں کلِک فارمبھی کہا جاتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv