پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پرعمل درآمد ہوجانا چاہیے تھا مگراب تک نہیں ہوا، اگر الیکشن جیت کر اقتدارمیں آگئے تو فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیں گے اور 3 سے 5 ماہ میں قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، فاٹا کے حوالے سے جلد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کروں گا ، جس میں ان سے فاٹا کے 3 نکات پر بات ہوگی، ان کے سامنے فاٹا میں سیکورٹی چیک پوسٹ کم سے کم کرنے، بارودی سرنگوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھاؤں گا۔ کئی گھرانوں کے لوگ غائب ہیں اور ان کے ماں باپ پریشان ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف کو قرضے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، نواز اور شہباز نے جتنا قرضہ لیا ہے پورے پاکستان کی تاریخ میں کسی نےنہیں لیا، شہباز شریف سوچ رہےہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں بھی پیسے بناسکتے ہیں، لاہور اور ملتان کی میٹرو بس سروس کے خسارے سے ہر سال شوکت خانم جیسے دو نئے اسپتال بنائے جاسکتے ہیں لیکن پشاور میں میٹرو منصوبہ خسارے کا شکار نہیں ہوگا کیونکہ اس منصوبے پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، نوازشریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

