ممبئی(آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ وہ 2004 میں بھیس بدل کر لاہور میں گھومتے رہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ہیٹ سے آدھا چہرہ چھپا کر سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر ہوٹل سے باہر نکلے۔ اور بھیس بدل کر ہی لاہور میں گھومتے رہے۔ مال روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کی کار کا تعاقب کیا۔ فوڈ اسٹریٹ میں بھی ایک دکاندار نے انہیں پہچان لیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ گنگولی نے بتایا کہ ہوٹل واپسی پر مجھے پرویز مشرف کا فون آگیا اور انہوں نے کہا کہ آپ ایسے ایڈونچرز نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

