دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگنز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔شاہد آفریدی اور عثمان خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم صرف 132 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔شاہد آفریدی اور عثمان خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ ملز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔شاہد آفریدی نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کو انجوائے کررہے ہیں اور انہیں اس لیگ میں مزہ آرہا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

