جڑانوالا(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے طاہرالقادری جو بھی کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔جڑانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم پر دنیا چپ ہے، ظلم کے باوجود عالمی طاقتوں کے چپ رہنے سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ کمزور ملک کی مدد کرنے نہیں آتی، اگر خدانخواستہ پاکستان پر بھی کسی نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اقوام متحدہ مدد کو نہیں آئے گی ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہمارے پاس طاقتور فوج ہے ہماری حفاظت ہماری فوج کررہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی کوشش تھی کہ فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرکے مسلم امہ کو آپس میں لڑایا جائے لیکن بیت المقدس کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اقدام سے مسلمانوں کو یہ فائدہ ہوا کہ سب ایک مؤقف پر اکٹھے ہوگئے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو پیغام دیتا ہوں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے آپ جو بھی کریں گے ہم آپ کے ساتھ نکلیں گے اور آپ کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کا قاتل رانا ثنااللہ ہے جس نے پولیس کو عوام پر گولیاں چلانے کا حکم دیا، خود (ن) لیگ کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ نے 18 افراد کو فیصل آباد میں قتل کیا، ہم سب سے پہلے صوبائی وزیرقانون اور اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہازشریف کو جیل تک پہنچائیں گے، جس طرح ہر فرعون کے بعد ایک موسیٰ آتا ہے اسی طرح اب پنجاب حکومت کا بھی وقت آگیا ہے ہم انہیں بے گناہوں کے قتل میں انجام تک پہنچائیں گے۔عمران خان کہا کہ 50 سال قبل ہم برصغیر میں سب سے آگے تھے لیکن آج کرپشن کی وجہ سے بہت پیچھے چلے گئے ہیں، نوازشریف جیسے حکمران جو بچوں کو ارب پتی بنادیتےہیں اور خود کہتے ہیں میرے پاس کچھ بھی نہیں، اداروں میں اپنی پسند کے کرپٹ افراد کو بٹھادیا جاتا ہے تاکہ حکمرانوں کو کوئی پکڑ نہ سکے، لیکن اب قوم جاگ چکی ہے اور نوازشریف کا نظریہ کرپشن بھی سمجھ چکی ہے ہم یہ میچ پاکستان کو جیت کر دکھائیں گے نوازشریف اس حقیقت کو سمجھ جائیں کہ ان کے مقابلے میں اب وہ شخص کھڑا ہے جسے خریدا نہیں جاسکتا۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

