کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ پر وحشیانہ بمباری کے خلاف احتجاجاً اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے سب سے سخت ناقد کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ایک ایسے ملک، حکومت اور صدر ہونے کی وجہ سے جو نسل کشی کا شکار رہے ہیں۔ ہم غزہ میں ہونے والے فلسطینیوں کی نسل کشی اور تکالیف کا درد سمجھتے ہیں۔صدر گسٹاو پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کل سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر دے گا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کی کولمبیا نے پہلے دن سے مخالفت کی ہے اور اسے فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا تھا۔فروری میں، کولمبیا نے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری معطل کر دی تھی۔کولمبیا نے یہ اقدام غزہ میں امدادی مرکز میں اناج کے تھیلے لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے جن پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی تھی۔ درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔