تازہ تر ین

مس اسرائیل پر نیویارک میں حماس کے حامیوں کا حملہ

مس اسرائیل چیمپئین میں کامیاب ہونے والی اسرائیلی ماڈل کو فسلطینی ریلی کے دوران حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بعد جہاں دنیا بھر کے ممالک متوجہ ہو رہے ہیں وہیں، شہری بھی پُر امن ریلیاں نکال رہے ہیں۔

امریکی ریاست نیو یارک کے شہر نیو یارک سٹی میں شہریوں کی جانب سے فلطسین کے حق میں ریلی نکالی جا رہی تھی، اسی دوران مس اسرائیل 2021 نووا کوشوا مظاہرین میں شامل ایک نوجوان کے حملے کا نشانہ بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نووا اُن دنوں نیو یارک شہر میں موجود تھیں، جب یہ واقعہ پیش آیا، 30 مارچ کو فلسطین کے حق میں نیور یارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر پر ریلی نکالی جا رہی تھی۔

اسی دوران نووا بھی اسی ریلی کے قریب موجود تھیں، اسرائیلی فوج کا حصہ رہنے والی نووا بتاتی ہیں کہ ٹائمز اسکوائر پر اسرائیل کے حوالے سے ایڈووکیسی کرر رہی تھی۔

نووا کے مطابق وہ فلسطین کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کے قریب تھے، ہم اپنا کام کرنا چاہتے تھے، اسی دوران ریلی کے شرکاء نے ہمیں پہچان لیا، انہوں نے ہمارا جھنڈا دیکھ لیا تھا اور اسے زمین پر پھینک دیا تھا۔

اس کے بعد ایک شخص نیچے کی طرف آیا اور مجھ پر حملہ کر دیا۔ نووا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں میری آنکھ پر سیاہ دبھہ آ گیا، جبکہ میی آنکھ پر کبھی سیاہ دھبہ نہیں تھا۔

تاہم نووا کے مطابق انہیں ایمبولینس میں ہی طبی امداد فراہم کی گئیں، لیکن نووا کے الزامات کا پول اس وقت کھل گیا جب پولیس نے شکایت کو بنا ثبوت قرار دے کر خارج کر دیا۔

نووا نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ اگر آپ پولیس افسر ہیں، اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ ایک عورت کے چہرے پر حملہ کیا گیا ہے، تو آپ جو حملہ کرنے والے کو پکڑنا چاہیے، کیونکہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔

نووا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بتایا گیا تھا، جس کے بعد نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس حوالےسے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، جبکہ کسی ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv