ملائیشیا : (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں جاری ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔
پاکستان کی ٹیم نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سیمی فانئنل میں جگہ بنا لی۔پاکستان کے بابر مسیح اور احسن رمضان نے بھارت کے لکشمن روت اور کمال چاولا کو زیر کیا۔
احسن رمضان نے دونوں سنگلز جیتے، بابر کو ایک سنگل میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ ایک میں شکست ہوئی۔دو ڈبلز میں سے ایک پاکستان اور ایک انڈیا جیتا
سیمی فائنل میں جانے کے بعد پاکستانی جوڑی کا میڈل کنفرم ہوگیا۔ سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی ملائشیا کے مدمقابل ہو گی۔