اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کی جانب سے 2.15 ملین یورو کی امداد دینے پر یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم سے یورپین کونسل کے صدر چارلس مشیل کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، صدر یورپی یونین کونسل نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے یورپی یونین کی جانب سے 2.15 ملین یورو کی امداد پر شکریہ اداکرتے ہوئے یورپی یونین کے صدر کو غیرمعمولی بارشوں سے پاکستان بھر میں ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے یورپی یونین کے صدر کو حکومت کی سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اور امدادی کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے انسانی جانوں، روزگار، مویشیوں، فصلوں، نجی املاک اور انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، دو ماہ سے زائد سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد میں خوراک، ادویات اور امدادی سامان کی فوری ترسیل اور تقسیم شامل ہے، حکومت نے ملک بھر کے لوگوں کے لیے ریلیف فنڈ بھی قائم کیا ہے، بیرون ملک مقیم لوگوں کے لیے سیلاب کی امدادی کوششوں میں عطیات دینے کے انتظامات کیے، امید ہے عالمی برادری اقوام متحدہ کی طرف سے اعلان شدہ فنڈنگ کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔
دوسری طرف وزیرِ اعظم کی اپیل پر ملک بھر میں مخیر حضرات کی سیلاب زدگان کیلئے 2 کروڑ روپے کی امداد پر شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں گھرے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں، جو لوگ متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں وہ انصارِ مدینہ کی سنت پر عمل کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں، قوم سے اپیل ہے مخیر حضرات کی طرح بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا حصہ ملائیں، حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
انہوں نےکہا کہ ملک بھر میں لاکھوں لوگ اس وقت سیلاب سے متاثر ہوکر بے گھر ہیں، گیارہ سو سے زائد لوگ جاں بحق اور 15 سو سے زائد لوگ زخمی ہیں، حکومت ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے، حکومت نے فوری سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے فلڈ ریلیف کیش فراہم کرنا شروع کیا، حکومت سیلاب متاثرین کو راشن، صاف پانی، خیمے اور مچھر دانیاں فراہم کر رہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

