ٹورونٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ٹافی اور کینڈی بنانے والی ایک کمپنی نے کہا ہے کہ اسے اپنے میٹھی سوغات کا ذائقہ چکھنے والے ایک ماہر کی ضرورت ہے جس کی سالانہ تنخواہ 78 ہزار ڈالر دی جائے گی۔
اس طرح گھر بیٹھے منہ میٹھا کرتے رہیں اور ساتھ میں کروڑ روپے سے زائد کی تنخواہ بھی پائیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ملازمت گھر بیٹھے کی جاسکتی ہے۔ بس آپ میں اچھی چاکلیٹ، گمیز، چپٹے لالی پاپ اور ٹافیاں کھانے کی رغبت ہونی چاہیے اور ذائقے کا احساس بھی ہو تو کیا بات ہے۔
ٹافی ساز مشہور کمپنی کینڈی فن ہاؤس کو عہدے کے لحاظ سے ایسے ’چیف کینڈی آفیسر‘ کی ضرورت ہے جو مختلف ٹافیاں چکھ کر ان کے ذائقے کی بنیاد پر مقبولیت کی پیش گوئی کرسکے۔ ملازمت کی مشہور ویب سائٹ پر جولائی میں یہ ملازمت پوسٹ کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد اپنی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔
کینڈی فن ہاؤس کے سربراہ جمال حجازی نے بتایا کہ لوگوں نے بہت خوبصورت اور جذباتی درخواستیں اور کوائف بھجوائے ہیں۔ بعض افراد نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اور ان کا پورا خاندان ان کی مصنوعات چکھ کر بہترین فیصلہ کرے گا۔
کینڈی فن ہاؤس کی بنیاد 2018ء میں رکھی گئی تھی جو اب ایک مشہور ٹافی کمپنی بن چکی ہے۔ جمال نے بتایا کہ عالمی وبا کے دوران ان کی مصنوعات تیزی سے مقبول ہوئیں اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فروخت ہوئی تھیں۔ ہیلووین میں ان کی مصنوعات کئی گنا فروخت ہوئیں جو ایک ریکارڈ بھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

