لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے جن پر مشکلات آرہی ہیں وہ بہانے بہانے میں لندن چلا گیا، وردی ایسی ہونی چاہیے جس سے چور ڈاکوؤں کو خوف آئے۔
پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اٹھارہ سال پہلے یہاں بطور وزیر اعلی آیا تھا، تب کچھ اعلانات کیئے تھے اور رسک الاونس دیئے تھے، اسے بحال کر رہا ہوں جس دن اناونس کیا تھا تب سے اب تک تمام کو پیسے ملیں گے۔
شہید پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہبازشریف نے پولیس شہدا کے لواحقین کے لیے کچھ نہیں کیا، پولیس امن اور تحفظ کے لیے قربانی دیتے ہیں ان کے الاؤنسز چار گنا کر دیا ہے، ٹریفک وارڈنز شہید ہوئے، انہیں چالان کرنے پر لگا دیا، پولیس اہلکاروں کو ایک وردی دی گئی میں انہیں7 وردیاں دوں گا۔
پولیس کے پاس ٹرانسپورٹ ہونی چاہیے ، ہم خود اسے مانیٹر کریں گے، ایف آئی آر کا نظام ایسا بنائیں گے کہ جھوٹی ایف آئی آر والے کو سزا ہوگی، بہت ساری ریفارمز اور کام دیکھیں گے، ہمارا مقصد غریب کو مستفید کرنا ہے، پولیس شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں گے۔
پولیس کی وردی اتارنی نہیں بہتر کرنی ہے، اسے ڈاکیا بنا دیا گیا ہے، وردی ایسی ہونی چاہیے جس سے چور ڈاکوؤں کو خوف آئے، سکھیرا نے پولیس کا بیڑہ غرق کیا ، منشی کے ساتھ مل کر وردی بیچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات جن پر آرہی ہیں وہ بہانے بہانے میں لندن چلا گیا، گارنٹر یہاں ہیں جو پچھلی دفعہ روتا تھا کہ میں اکیلا رہ گیا ہوں۔
پنجاب کابینہ میں ق لیگ میں کسی ایک کو بھی وزیر نہ بنانے سے متعلق سوال پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنا دیا، کافی ہے، اب ہمارے اور پی ٹی آئی میں بکاؤ مال ختم ہو گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

