اسکردو : (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز کی شوہر کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
کائنات امتیاز ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں جنہوں نے باشو ویلی اسکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات نے پہلے شوہر کی گیند پر زوردار شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔
جب بولر کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں بولڈ کردیا۔
واضح رہے کہ کائنات امتیاز رواں برس مارچ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔