تازہ تر ین

مہوش حیات سرجری سے پہلے زیادہ خوبصورت تھیں ، لیلیٰ زبیری کا تبصرہ

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات سرجری سے قبل زیادہ معصوم اور خوبصورت تھیں۔
معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی سینئر اداکارہ ہیں، انہوں نے کنکر، بے ایمان محبت، میرا پہلا پیار، ایک نئی سنڈریلا، در شہوار اور عینی کی آئے گی بارات جیسے بہترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ 2016 میں فلم تیری میری لو اسٹوری میں بھی نظر آئیں تھیں۔
ان کی آنے والی نئی فلم ’تھوڑی سیٹنگ تھورا پیار ‘کی تشہیر کے لئے حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی فلم کے حوالے سے بات کی اور ساتھ ہی شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے بارے میں بھی دلچسپ تبصرے کیے۔
ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ اچھی اداکارہ ہیں لیکن وہ ایک مکمل پیکج ہیں، ان کی ایک کلاس ہے‘۔
لیلیٰ زبیری نے مہوش حیات کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’مہوش حیات نے اپنے چہرے کے ساتھ بہت کچھ کیا ہے، وہ سرجری سے پہلے زیادہ خوبصورت اور معصوم تھی، وہ اچھی لگتی تھی‘۔
خیال رہے کہ پاکستانی فلم ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ کو آج ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا، فلم کی کاسٹ میں ملک عقیل، سعیدہ امتیاز ، نعمان حبیب اور لیلیٰ زبیری سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv