تازہ تر ین

پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کےلیے اداکار میدان میں آگئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور اداکار پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں آگئے۔
معاشرے کے ہر طبقے نے افواجِ پاکستان کے خلاف زِہریلا پروپیگنڈہ مُسترد کردیا۔ شوبز، سیاسی و سماجی اور عام عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مُحبت کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر #IStandWithPakArmy کے ہیش ٹیگ کے ساتھ معروف شخصیات نے اپنے پیغامات ٹوئٹ کرائے۔
گلوکار فاخر نے کہا کہ پاک فوج ہماری خُود داری اور سلامتی کی ضامن ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑاہوں۔
اداکار بِلال اشرف نے کہا کہ مُجھے پاکستان آرمی سے پیار ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ہماری آزادی کی مُحافظ پاکستانی فوج ہے۔
سینیٹر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آرمی ہمارا فخر ہے۔ مہر تارڑ نے کہا کہ فوجی قیادت کو نشانہ بنانا بند کریں۔
سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ افواج کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم کا حصہ نہ بنیں۔ اداکار شہریار زیدی نے کہا کہ میں پاک فوج سے محبت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv