تازہ تر ین

پائتھن سکھانے والی نظمیں اور پریوں کی کہانیاں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گولڈی لاکس اور سنڈریلا یا جیک اینڈ جِل یا ٹوئنکل ٹوئنکل کی نظمیں نسل در نسل مقبول رہی ہیں۔ اب ایک امریکی کمپنی نے ان شاہکار نظموں اور کہانیوں کو پائتھن کوڈنگ سکھانے کےلیے استعمال کیا ہے ۔ اس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر مستیفد ہوسکتے ہیں۔
پائتھن دنیا کی مقبول ترین پروگرامنگ لینگویج ہے جو مصنوعی ذہانت، سائنسی تحقیق، ڈیٹا علوم اور دیگر کئی شعبوں میں استعمال ہورہی ہیں۔ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں پائتھن پروگرامر کی ضرورت پیش آتی ہے۔
کیلفورنیا میں واقع سنڈائی الیکٹرانکس سے وابستہ کہانی کار اور پروگرامروں نے مل کر ایک کتاب تحریر کی ہے جس کی بدولت کہانیوں اور نظموں سے پائتھن کوڈنگ سیکھی جاسکتی ہے۔ اس کے لیے کہانی آگے بڑھتی ہے اور ساتھ میں کوڈنگ شروع ہوجاتی ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر نظم اور خبر کے سامنے متعلقہ تصویر بھی دی گئی ہے جو کوڈنگ اور کہانی یا نظم کو ظاہر کرتی ہے۔ ہر صفحہ ایک باقاعدہ کوڈ پر ختم ہوتا ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ بچے اور بڑے اس کی مشق پائتھن پروگرامنگ کمپائلر پر کریں تاکہ اس سے عملی فائدہ اٹھایا جاسکے۔
شائع شدہ رنگین کتاب کی قیمت 34 ڈالر ہے اور اگرآپ صرف ای بک ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو وہ 14 ڈالر میں دستیاب ہے۔
اس میں ریڈ رائڈنگ ہڈ اور گولڈی لاکس کے بھالو کی کہانی بھی آپ کی منتظر ہے۔ کہانی چلتے چلتے کوڈنگ میں بدل جاتی ہےاور اسی انداز سےپائتھن کا سبق آگے بڑھتا رہتا ہے۔ یوں بہت دلچسپ انداز میں کوڈنگ کا شعور ملتا ہے جو بصورتِ دیگر قدرے اکتادینے والا عمل ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کوڈنگ میں تبدیلی کرکے خود نظم اور کہانی بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق نظم یا کہانی پڑھنے کے بعد پائتھن سافٹ ویئر پر مشق بہت ضروری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv