تازہ تر ین

روس کا یوکرینی افواج کو ماریوپول شہر میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم

کیف: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے یوکرینی فوج کو شہر میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد یوکرینی افواج دفاع انداز اختیار کرچکی ہے اور روسی افواج کا پلہ بھاری ہے۔
روس کی بمباری سے شہر مارپول کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور شہر تقریبا روس کے قبضے میں آچکا ہے۔ ماریوپول کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔
روس نے یوکرینی افواج کو ماریوپول شہر میں ہتھیار ڈالنے کے لیے اتوار تک کا وقت دیا ہے۔ روسی افواج کا دعویٰ ہے کہ دو ماہ کی گھمسان کی لڑائی کے بعد اب انہیں ایک بڑی کامیابی بندرگاہ کے حامل شہر ماریوپول پر قبضے کی صورت میں مل چکی ہے، شہر پر تقریباً اب ان کا کنٹرول ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv