تازہ تر ین

دنیا کے اونچے ترین مقام پر چائے کی دعوت، ورلڈ ریکارڈ قائم

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی شہر سیئٹل کے ایک مہم جو کو دنیا کے بلند ترین مقام پر چائے کی دعوت کرنے کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اینڈریو ہیوز اور ان کی ٹیم ماؤنٹ ایورسٹ پر سطح سمندر سے 21,312 فٹ کی بلندی پر چائے سے لطف اندوز ہوئے۔
اینڈریو ہیوز جو کہ ایک ایتھلیٹ اور ایڈونچرر ہیں، کو رواں ماہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے یہ پیغام موصول ہوا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے جو 5 مئی 2021 کو 21,312 فٹ کی بلندی پر چائے پی تھی، اُس پر انہوں نے دنیا کی بلند ترین مقام پر چائے کی دعوت کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
23 مئی 2021 کو کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنے والے ہیوز نے اپنی ٹیم کے ارکان رونن مرفی، کرسٹن بینیٹ، گیریٹ میڈیسن، سڈ پیٹیسن، رابرٹ اسمتھ، آرٹ موئیر، ہیلن کوکی بیرینی، کرسلی میلسک، بین ویرس، کیون والش، کرسٹن، ہریلا، مارک پیٹیسن، رک ارون اور جیمز واکر کو چائے پیش کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv