تازہ تر ین

سام سنگ کے نئے فون پرانے سمندری جال سے بنے ہیں

جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک)
سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کے نئے فون گیلکسی ایس 22 کی تیاری میں ایک خاص مٹیریئل استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مٹیریئل سمندر میں پھینکے جانے والے پرانے جالوں کو بازیافت یعنی ری سائیکل کرکے تیار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے مزید وسعت دے کر سام سنگ کی دیگر مصنوعات بھی ری سائیکل شدہ سمندری پلاسٹک سے بنائی جائیں گی۔
اب سے دو دن بعد بدھ کی صبح کو سام سنگ گیلکسی ایس 22 کی تقریبِ رونمائی ہے اور اس ضمن میں سام سنگ نے اشارہ دیا ہےکہ اس کے نئے فون میں ایک نیا اور خاص مٹیریئل شامل کیا ہے۔ ایک مادہ سمندری جالوں سے بنایا گیا ہے جو دنیا بھر کے پانیوں میں حساس حیات کے لیے وبال بنے ہوئے ہیں۔
سام سنگ نے یہ بھی کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں وہ سمندری پلاسٹک کےدیگر اقسام کے کچروں کو مزید مصنوعات میں ڈھال کر مزید مصنوعات تیار کرے گا۔ لیکن خود سام سنگ ایس 22 کی بھی نئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ فون کا کونسا حصہ بحری پلاسٹک پرمشتمل ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق ہر سال سمندروں میں چھ لاکھ چالیس ہزار ٹن پلاسٹک پھینکا جارہا ہے۔ یہ پلاسٹک بحری حیات کے لیے شدید خطرہ بن چکا ہے اور انہیں بڑے پیمانے پر ہلاک کررہا ہے۔ پھر اس کے تقسیم ہوتے ذرات مچھلیوں کی خوراک میں شامل ہوکر خود ہماری پلیٹ میں ہم تک پہنچ رہے ہیں۔ دوسری جانب سمندری جانوروں کی نرسری کورال ریفس یعنی مرجانی چٹانیں بھی پلاسٹک کی کاری ضرب سے محفوظ نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv