تازہ تر ین

پراپرٹیز ویلیوایشن پر نظر ثانی کریں گے: چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  ڈاکٹر اشفاق احمدکا کہنا ہے کہ پراپرٹیز ویلیو ایشن پر نظرثانی کریں گے۔

سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کی جانب سے پراپرٹیز ویلیوایشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پراپرٹی مارکیٹ کی موجودہ قیمتوں پر ٹیکس لگانا ہے، ملک میں کوئی ویلیوایشن ٹیبلز نہیں تھے اور صوبے کسی ایک ٹیبل پر اتفاق رائے نہیں کر رہے تھے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کو پراپرٹیز ویلیوایشن کی ذمہ داری دی گئی، مسلم لیگ ن کے دور میں پراپرٹیز ویلیوایشن مقرر کی گئیں اور پراپرٹیز کی قیمتوں پر ٹیکس ایمنسٹی دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر نے پراپرٹی کی بہترین قیمتیں مقرر کی ہیں، ہو سکتا ہے کسی جگہ قیمت کم یا زیادہ ہو، ان قیمتوں پر نظرثانی کریں گے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv