Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک پر 8سال کی پابندی عائد

By adminاپریل 14, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک پر 8سال کی پابندی عائد کردی۔

ہیتھ اسٹریک پر کرپشن میں ملوث شخص سے بٹ کوائن میں رقم وصول کرنے سمیت آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

زمبابوے کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ باؤلر تصور کیے جانے والے ہیتھ اسٹریک 2017 اور 2018 میں کھیلے گئے میچ کی وجہ سے مسلسل زیر تفتیش تھے اور یہ میچز اس وقت کھیلے گئے جب وہ زمبابوے کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

وہ 2016 سے 2018 تک زمبابوے کے کوچ رہنے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور افغانستان پریمیئر لیگ سے بھی منسلک رہے۔

ہیتھ اسٹریک پر الزام ہے کہ انہوں نے کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ٹیم کے کھلاڑیوں سے رابطہ کرانے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا جبکہ ان پر کرپٹ افراد کی جانب سے رابطے کے بارے میں آگاہ نہ کرنے اور ان سے تحائف اور رقوم وغیرہ وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔

زمبابوے کے سابق کپتان پر الزام ہے کہ انہیں دو بٹ کوائن کی شکل میں رقم کی ادائیگی کی گئی جس کی مالیت 35ہزار ڈالر بنتی ہے جبکہ انہیں ایک آئی فون بھی بور تحفہ دیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے بھی انہوں نے آگاہ نہیں کیا۔

کرک انفو کے مطابق ہیتھ اسٹریک نے ابتدائی طور پر ان الزامات کا عدالت میں سامنا کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ٹھوس شواہد کو دیکھتے ہوئے انہوں نے الزامات اور سزا کو قبول کر لیا ہے۔

ان پر 8 سال کے لیے ہر طرز کی کرکٹ میں شمولیت پر پابندی عائد کردی ہے اور وہ 28 مارچ 2029 سے دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں گے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کے سربراہ ایلکس مارشل نے کہا کہ ہیتھ اسٹریک ایک تجربہ کار سابق کرکٹر ہیں اور قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ متعدد ایسے سیشنز میں شرکت کر چکے ہیں جس میں کرپٹ سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی لہذا وہ اپنی ذمے داریوں سے مکمل طور پر آگاہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کپتان اور کوچ کی حیثیت سے ان پر ذمے داری عائد ہوتی تھی کہ وہ کھیل کی شفافیت کو برقرار رکھیں لیکن انہوں نے ناصرف متعدد مرتبہ ان قواعد کی خلاف ورزی کی بلکہ چار کھلاڑیوں کی کرپٹ عناصر تک رسائی کا سبب بھی بنے جبکہ انہوں نے ہماری تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

ایلکس مارشل نے کہا کہ اسٹریک کے اقدامات سے میچ کے نتیجے پر کوئی فرق نہیں پڑا اور انہوں نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن تعلیمی پروگرام سے تعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

زمبابوے کے سابق کھلاڑیوں سمیت کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہیتھ اسٹریک کی سرگرمیوں پر پابندی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

زمبابوے کے سابق وزیر کھیل ڈیوڈ کولارٹ نے اس رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے افعال کے لیے کوئی عذر قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن نے کرکٹ کو بین الاقوامی سطح پر متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ زمبابوے کرکٹ کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے اور اسے جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دینا چاہیے۔

زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک 90 کی دہائی میں زمبابوے کی ٹیم کے اہم رکن تصور کیے جاتے تھے اور انہوں نے اپنی عمدہ باؤلنگ اور بیٹنگ سے کئی میچز میں زمبابوے کو فتح دلائی۔

نامور آل راؤڈر کو 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور اس دوران انہوں نے 450 سے زائد وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 4 ہزار 933 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ زمبابوے کی کوچنگ کے ساتھ ساتھ دنیا کی مختلف لیگز میں بھی بطور کوچ فرنچائزوں سے منسلک رہے۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف

فیفا ورلڈکپ: ایران شرکت کرے گا یا نہیں؟ انفینٹینو نے واضح کردیا

پی ایس ایل: بابر کی فارم میں واپسی پر سلمان نصیر نے نظر اتار دی، ویڈیو وائرل

کیریبین پریمیئر لیگ کے میچز آٹھ ممالک میں کھیلے جائیں گے

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.