تازہ تر ین

15مارچ سے سینما گھر شادی ہال کھلیں گے،PSLمیچز میں شائقین کی تعداد 20%سے 50%کر دی گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کے بعد 15 مارچ سے مزارات، سینما ہالز اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سینما ہالز، مزارات اور انڈور شادیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میچز میں شائقین کی تعداد 20 فیصد سے 50 فیصد بڑھانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل میچز میں سٹیڈیم کی گنجائش کے مطابق شائقین کے داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ پلے آف میچز میں ایس او پیز کے تحت تمام شائقین کو آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تجارتی مراکز اور پارکس میں اوقات کار کی پابندی اور 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

ایس او پیز کے مطابق لوکل باڈیز اور کینٹ بورڈ انتخابات مئی جون کے مہینے میں کئے جائیں گے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv