تازہ تر ین

بنگلہ دیش نے روہنگیا مسلمانوں کو بحری جہازوں میں بھر کر جزیروں میں پھینک دیا

بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کو ایک ایسے جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے جو سمندری طوفانوں اور سیلاب کا آسان ہدف بن سکتا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق ان سینکڑوں افراد کو زبردستی منتقل کیا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں تقریباً دس لاکھ روہنگیا پناہ گزین سال 2017 میں میانمار میں ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد سے کیمپوں میں مقیم ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر لوگ واپس نہیں جانا چاہتے جبکہ بنگلہ دیش کی حکومت ان کیمپوں میں منشیات فروش گینگز اور انتہا پسندوں کی موجودگی کی وجہ سے انہیں اس علاقے سے نکالنا چاہتی ہے۔

اس خطے کے پولیس سربراہ انور حسین کے مطابق جمعرات کو کوکس بازار کے علاقے سے بیس بسوں میں تقریباً ایک ہزار افراد کو ساحلی شہر چٹاگانگ روانہ کیا گیا جبکہ جمعہ کو بھی 1600 کے قریب روہنگیا مسلمانوں کو منتقل کیا گیا۔

نیوی اور پولیس کے اہلکاروں کے مطابق چٹاگانگ سے ان پناہ گزینوں کو کشتیوں کے ذریعے جمعے کو جزیرہ بھاشن چار منتقل کیا جائے گا۔

اس جزیرے کا رقبہ 13 ہزار ایکڑ ہے اور یہ حالیہ دہائیوں میں خلیج بنگال میں ابھرنے والی کئی سمندری پٹیوں میں سے ایک ہے



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv