Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

شہباز شریف کی وطن واپسی ،پی ٹی آئی ،ق لیگ کے چند ایم پی اے نئی اڑان بھر سکتے ہیں ،تجزیہ :امتنان شاہد

By adminفروری 13, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان تحریک انصاف نے حال ہی میں اپنے اتحادیوں کومنانے کا جو مشن شروع کیا ہے‘ اس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق‘ ایم کیو ایم پاکستان دونوں نے کچھ روز قبل حکومتی وفد سے ملاقات کے دوران اپنے اپنے مسائل‘ تحفظات بیان کئے تھے ور حکومتی اور ق لیگ کے ذرائع کے مطابق بظاہر مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی حکومت کے مابین تعلقات اب معمول کے مطابق ہیں اور دونوں جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ اسی طرح ایم کیو ایم پاکستان اور حکومت کے درمیان معاملات تاحال ڈیڈلاک کا شکار ہیں۔ بظاہر تو یہ نظر آرہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم حکومت کو سپورٹ توکررہی ہیں لیکن حکومت کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ نہیں ہے۔ ق لیگ کے ایم این اے چوہدری مونس الٰہی کا ٹویٹ تو بتاتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مسائل چند روز پہلے ہونے والے مذاکرات کے دوران حل ہو گئے اور معاملات بھی طے پاگئے البتہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دو سے تین روز میں پاکستان آنے کے اعلان پر نا صرف پنجاب میں پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی نئی اڑان کا اشارہ دے رہے ہیں بلکہ پاکستان مسلم لیگ ق کے چند اراکین بھی شہباز شریف کی واپسی کے منتظر ہیں۔ یعنی اگر یہ کہا جائے کہ فی الوقت ”طے پانے والے معاملات“ کا مقصد ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی واپسی پر حکومتی صفوں میں اتحاد ظاہر کرنا ہے بلکہ ان اراکین پنجاب اسمبلی جوکہ خاص کر میاں شہباز شریف کی آمد کے منتظر ہیں‘ ان کو یہ باور کروانا ہے کہ دونوں جماعتیں پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک دوسرے سے بغلگیر ہیں تاکہ ان ایم پی اے حضرات کی اڑان بھرنے سے قبل ہی ان کے پروں کوباندھ دیا جائے۔ پی ٹی آئی کی چند خواتین ایم پی ایز کی ن لیگ کے سینئر رہنماﺅں سے رابطے کی اطلاع پر بھی حکومت پنجاب اور پی ٹی آئی میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی ایز جو کہ خاتون کی سیٹوں پر پنجاب اسمبلی کی ممبر بنیں‘ کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے جو اپوزیشن بنچوں کے ساتھ مسلسل ناصرف رابطے میں رہیں بلکہ میٹنگز بھی کرتی رہی ہیں۔ اسی طرح ق لیگ کے ممبران پنجاب اسمبلی سے بھی چند ایک مسلسل ن لیگ کے چند سینئر رہنماﺅں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ممکنہ طور پرپنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ کرکے کوئی نیا سیٹ اپ لایا جائے۔ اسی کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان جو پچھلے کئی ہفتوں سے بار باراپنے تحفظات کا اظہار کرر ہے ہیں‘ آئندہ آنے والے ہفتے یا ڈیڑھ میں کوئی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے جو سندھ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے اور یہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں اس وقت کیا گیا جب وزیراعظم عمران خان کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملے اور اس کے بعد کم و بیش تین سے چار بار پی ٹی آئی کے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کی ملاقاتیں او ررابطے ہوئے جس کا مقصد بظاہر آئی جی سندھ کی تبدیلی تھا لیکن صرف یہ بات نہیں تھی۔ ایم کیو ایم نے اپنے اتحادی پی ٹی آئی کو جب پیپلز پارٹی کے ساتھ پینگیں بڑھاتے دیکھا تو ان کے تھنک ٹینکس نے یہ فیصلہ کیا کہ شاید اب وہ وقت آگیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی حمایت کو خیرباد کہا جائے لہٰذا آئندہ ایک سے دو ہفتے میں ایم کیو ایم پاکستان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی حمایت سے دستبردار رہو جائے اور پی پی کے ساتھ سندھ میں اگر شامل نہ ہو تو کم از کم ان کے ساتھ مذاکرات کرکے حیدرآباد اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات اور مئیرز کو فنڈ ریلیز کروانے میں کامیاب ہو جائیں۔ یاد رہے کہ کراچی اور حیدرآباد دونوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے حمایت یافتہ مئیر شامل ہیں۔ پنجاب اور سندھ میں ہونے والی اس سرگرمی کی ایک جھلک گزشتہ روز قومی اسمبلی کے سیشنز میں بھی نظر آئی جب حکومتی وزیر عمر ایوب خان کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ کی جانب سے ان پر حملے کی کوشش ہوئی اور سیشن میں گرما گرمی اپنے عروج پر پہنچ گئی جوکہ کافی عرصے بعد نظر آئی۔ اس دوران غور طلب بات یہ بھی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور ق لیگ کے اراکین جو کہ قومی اسمبلی کے سیشن میں موجود تھے وہ خاموش تماشائی بنے رہے۔

admin

Keep Reading

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.