لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے حافظ سعید کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی، جس میں ساڑھے پانچ، ساڑھے پانچ سال قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔عدالت نے کرمنل پراسیجر کوڈ کی دفعہ 382-بی کے تحت انہیں فائدہ دیا(سزا کی مدت میں کمی) اور ان کے ساتھ ساتھ الانفال ٹرسٹ کے سیکریٹری ملک ظفر اقبال کو بھی اسی جرم میں یکساں سزا سنائی گئی۔انہیں کالعدم تنظیم کی رکنت، معاونت اور اس سے ملاقاتوں کے جرم میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 11-ایف(2) اور 11-این(جس میں 11-ایچ سے 11-کے تک قابل سزا جرم ہیں)۔دفعہ 11ایچ کا تعلق دہشت گردی کی غرض سے چندہ اکٹھا کرنے سے ہے، 11-آئی کا تعلق دہشت گردی کے لیے رقم یا دیگر وسائل کے استعمال سے ہے، 11-جے کا تعلق دہشت گردی کے لیے رقم کی دستیابی یقینی بنانے سے جبکہ 11کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ہے۔جس وقت جج نے سزا سنائی اس وقت جماعت الدعو ة کے سربراہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ان کے وکیل عمران گِل نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الدعو ةکے سربراہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کا حصہ اور غیرقانونی جائیداد رکھنے کے جرم کے مرتکب قرار دیے گئے۔پراسیکیوٹر عبدالرو¿ف وٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید اور ان کے ایک اور قریبی ساتھی کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرم میں دو مقدمات میں سزا ہوئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے آج (بدھ کو) دونوں مقدمات کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ تاحکم ثانی حافظ سعید کو تحویل میں رکھا جائے۔اس سے قبل عدالت نے 6 فروری کو دونوں مقدمات میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔حافظ سعید کے خلاف یہ مقدمات پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج کیے گئے تھے۔گوجرانوالہ میں درج کرائے گئے مقدمے کی ابتدائی سماعت گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی تاہم بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیس کو لاہور منتقل کردیا گیا۔دونوں کیسز کے ٹرائل کے دوران عدالت میں 23 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔یاد رہے کہ 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزام میں جولائی 2019 میں جماعت الدعوةکے صف اول کے 13 رہنماو¿ں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے 5 شہروں میں مقدمات درج کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا تھا کہ الانفال ٹرسٹ، دعوت الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ وغیرہ جیسی فلاحی تنظیموں اور ٹرسٹ سے اکٹھا ہونے والی رقم اور فنڈز کو جماعت الدعوةنے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان تنظیموں پر اپریل میں پابندی عائد کردی تھی جہاں تفصیلی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ ان تنظیموں کے جماعت الدعوةور ان کی قیادت سے روابط ہیں۔اس کے بعد 17 جولائی کو حافظ سعید کو سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔11 دسمبر 2019 کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں کالعدم جماعت الدعوةکے سربراہ حافظ سعید اور ان کے 4 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی تھی اور رواں سال 6 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کا انتباہ
گزشتہ سال فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ جیسے اقدامات کے خلاف کارروائی کرے۔ملک کے مالیاتی نظام کو لاحق خطرے کے بعد پوری حکومتی مشینری یکدم حرکت میں آ گئی تھی تاکہ اس انتباہ کے دو ماہ کے اندر اندر قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔اس دوران بھارت کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے کہ پاکستان جماعت الدعوةاور اس جیسی 6 دیگر تنظیموں کی معاونت یا انہیں کم خطرہ سمجھتا ہے اور اس الزام کے بعد پاکستان نے پڑوسی ملک کے خدشات کے پیش نظر جماعت الدعوةاور اس کی ذیلی تنظیم فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن پر پابندی عائد کردی تھی۔اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جماعت الدعوةفلاح انسانیت فاو¿نڈیشن اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں تیز تر کرتے ہوئے ان کے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔اس دوران ان کالعدم جماعتوں کے 200 سے زائد مدرسوں سمیت دیگر عمارتوں اور اثاثوں کو حکومت نے ضبط کر لیا تھا۔
اس تمام عرصے کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لیا جاتا رہا۔حال ہی میں اکتوبر 2019 میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے لیے گئے جائزے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے بہت پیشرفت کی ہے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے انہیں کچھ اضافی اقدامات کرنے ہوں گے۔پاکستان اس وقت ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر موجود ہے اور اسے کارکردگی بہتر دکھانے کے لیے فروری تک کا وقت دیا گیا تھا۔2012 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور اس کے بعد 3سال تک پاکستان اس گرے لسٹ کا حصہ رہا تھا۔اس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے ہٹا کر ایک 27نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے متنبہ کیا گیا تھا کہ اس پر عمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا جس میں وہ ممالک شامل ہیں جو اس سلسلے میں تعاون نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا گڑھ تصور کیے جاتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

