اسلام آباد(ویب ڈسک): رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نہ کوئی سازش کریں گے نہ ڈیل کریں گے بلکہ انتظار کریں گے کہ حکومت کرپشن کے نتیجے میں خود انجام تک پہنچے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب مہنگائی اور ٹیکس بڑھے تو سمجھ لو حکومت کرپٹ ہے، مہنگائی کی قیمت 50 فیصد کم ہونے کے بجائے 50 فیصد بڑھ گئی ہے جب کہ عوامی مسائل میں حکومتی سنجیدگی اس قدر ہے کہ حکومتی بنچز خالی پڑے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نہ کوئی سازش کریں گے نہ ڈیل کریں گے، اگر تبدیلی آتی ہے تو کسی سازش کا حصہ بھی نہیں بنیں گے، ہم انتظار کریں گے کہ یہ حکومت اپنی کرپشن کے نتیجے میں انجام تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرنے والے حکومت میں بیٹھے ہیں، عمران خان لوگوں سے چندہ جمع کرتے ہیں لیکن خود نہیں دیتے جب کہ وزیراعظم کسی کے ساتھ ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے۔رہنما (ن) لیگ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جس کو کہتے تھے چپڑاسی نہیں رکھوں گا اسے وزیر بنا دیا، جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے اسپیکر پنجاب اسمبلی بنادیا جب کہ کل پوری جماعت اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دروازے کی چوکھٹ پر سجدہ ریز تھی، جب اقتدار ڈولتا ہے تو ایسے ہی چوکھٹوں پر سجدہ ریز ہونا پڑتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں، سیاستدان برادری ایک دوسرے سے انتقام لیتے رہتے ہیں، سیاستدانوں نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا، جو میں نے گزشتہ سالوں میں کہا اور جو وزیراعظم نے کہا ایوان میں چلائیں تاکہ ممبران کی یاداشت تازہ ہو۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

