Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

مہنگائی میں کمی کے لیے 18ارب کا پیکج،گھی ،چینی ،چاول ،دالیں،آٹا 25فیصد سستا ملے گا ذرائع

By adminفروری 11, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
APP62-10 ISLAMABAD: February 10 - Prime Minister Imran Khan chairs meeting regarding inflation control measures. APP
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی، (آج) منگل کو کابینہ اجلاس میں بڑے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ پیر کو وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام بالخصوصغریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی جانب سے لیے گئے بڑے فیصلوں کا اعلان (آج)کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہماری اولین ترجیح عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام کی ریلیف کیلئے تقریباً 18 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عوام کو یہ ریلیف یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کھانے پینے کی مختلف چیزوں پر دیا جائے گا، قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹرکیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 18ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خور و نوش شامل ہوں گی، عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی اشیاءملیں گی۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو عوام کے لیے دیے جانے والے ریلیف پیکج سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گھی، دالیں، چینی چاول سستے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گھی، دالیں،چینی، چاول اور آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فروخت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا مہنگائی کم کرنے کے لیے 15 سے 18 ارب روپے کا پیکج لانے کا ارادہ ہے جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو اشیائے خور و نوش ذخیرہ کرنے لیے 10 ارب روپے فوی طور پر جاری ہوں گے۔فروری سے جون 2020 تک ہر ماہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 2 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور ملک بھر کے 7 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاءدستیاب ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ 18 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری منگل کو ہونے والے اجلاس میں دے گی۔پہلا پیکج جون تک ہوگا، جولائی میں نیا پیکج آئے گا، چاول، تین سے چار قسم کا آئل اور گھی اور آٹا یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا ملے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی غریب مہنگائی کی وجہ سے تنگ نہ ہو، وفاقی حکومت ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں بنائے گی۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ سستے تندوروں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار تک کی جائے گی، وفاقی حکومت سستے تندوروں کو ادھار آٹا فراہم کرے گی جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے میں دورہ اہم سنگ میل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو عہدوں سے ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہوں گے، حفیظ شیخ اور رضا باقر کے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم نے پارٹی کو منظم اور متحد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایا کاری میں فروغ سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ،گلاسگو میں موسمیات تبدیلی سے متعلق کانفرنس کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ خوشی ہے اس وقت پاکستان آیا جب پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط ہونے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان بین الاقوامی شراکت میں بہترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔کرسچن ٹرنر نے کہاکہ ہمارے عوام سے رابطے ہمارے ماضی ، حال اور مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں،15 لاکھ سے زیادہ برطانوی شہری پاکستانی نڑاد ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاک برطانیہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بہت منتظر ہوں۔ انہونے کہاکہ ہم نے یوکے پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلینجز اور ان کے حل پر بات ہوئی ہے۔

admin

Keep Reading

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.