(ویب ڈسک )دبئی: اداکارہ میرا ماہرہ خان سے متعلق دئیے گئے بیانات سے ایک بار پھر مکر گئیں اور کہا کہ میں نے ماہرہ خان سے متعلق کچھ غلط نہیں کہا۔
گزشتہ روزدبئی میں پیسا ایوارڈز 2020 کا میلہ سجا جس میں ماہرہ خان، میرا جی، عائشہ عمر، شہریار منور، مومنہ مستحسن، عروہ حسین، فرحان سعید، سارہ خان، حرا مانی، علی ظفر، ثنا جاوید، زارا نور عباس، اشنا شاہ، اداکارہ ریما، آئمہ بیگ اور صدف کنول سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کےتقریباً تمام اسٹارز نے شرکت کی۔تقریب کے دوران تمام فنکاردیدہ زیب اور جھلمل کرتے لباسوں میں نہایت خوش اورایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظرآئے۔ تاہم ماحول اس وقت مزید خوبصورت ہوگیا جب ماہرہ خان اورمیرا جی ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوارماحول میں بات کرتی نظرآئیں اوردونوں نے نہایت دوستانہ ماحول میں باتیں کیں۔ اس وقت اداکارشہریارمنوربھی وہیں موجود تھے اوردونوں کی باتوں کا خوب لطف لے رہے تھے ماہرہ خان نے میرا جی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا زندگی میں پہلی بار میں میرا جی آپ سے خوش نہیں ہوں، میرا نے کہا کیوں میں نے ایسا کیا کردیا۔ جس پر ماہرہ نے کہا آپ کو یاد ہے ہم دونوں بہت اچھی دوست بن گئے تھے، میرا جی نے کہا ہاں اور شہریار منور نے بھی کہا ہاں مجھے بھی یاد ہے۔ ماہرہ نے کہا لیکن مجھ سے کسی نے کہا ہے کہ آپ نے پھرمیرے بارے میں کچھ کہا ہے۔ماہرہ کی اس بات پر میرا نے فوراً کہا میں قسم کھاتی ہوں ماہرہ میں نے تمہارے بارے میں کچھ نہیں کہا جس پر شہریار منور نے کہا میرا جی کیا واقعی یہ سچ ہے جس پر میرا نے کہا ہاں یہ بالکل سچ ہے۔ بعد ازاں شہریار منور نے کہا میرا جی آج” آپ کی عدالت“ میں ہیں
واضح رہے کہ میرا ماضی میں کئی بار ماہرہ خان کے بارے میں متنازع بیانات دے چکی ہیں۔ ایک بارانہوں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان کو شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں کاسٹ کیا جب کہ ماہرہ اس قابل نہیں تھیں بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان سے مکرتے ہوئے اس وقت ماہرہ خان کی تعریفیں شروع کردی تھیں جب ماہرہ نے افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک موقع پر میرا نے ماہرہ خان کو پاکستان کا فخر بھی قرار دیا تھاتاہم میرا نے ایک بار پھرماہرہ سے متعلق اپنے بیانات سے یوٹرن لیتے ہوئے حال ہی میںکہا تھا کہ میں ماہرہ سے زیادہ باصلاحیت ہوں لیکن پھر بھی شوبز انڈسٹری میں ماہرہ کو بلاوجہ اہمیت دی جاتی ہے اورمیرے حصے کا کام بھی انہیں دے دیاجاتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

