Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

قومی اسمبلی ،بچوں سے زیادتی ،مجرم کو سرعام پھانسی کی قرار داد منظور

By adminفروری 8, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) قومی اسمبلی میں معصوم بچوں سے زیادتی اور قتل کے مرتکب مجرم کو سزائے موت کے بعد چوک میں لٹکانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ، تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن) جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم سمیت حکومتی حلیف اور اپوزیشن جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی نے اس کی مخالفت کی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات کو حساس قرار دیئے جانے پر اراکین نے ا حتجاج کیا جس پرڈپٹی سپیکر نے معاملہ میٹی کو بجھوادیا ۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خٹک کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ملک میں اعضا کی غیر قانونی تجارت کے کیسز میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعضاء کی خریدوفروخت کی بیخ کنی کیلئے اقدامات کئے ہیں رکن اسمبلی شائستہ پرویز نے کہا کہ چار ماہ قبل سوال کیا تھا اور آج اس کی اہمیت ختم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا کہ توجہ دلاﺅ نوٹس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مسئلے پر جلد توجہ دی جائے مگر بدقسمتی سے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہم مسائل سامنے لانے کی کوششیں کرتے ہیں مگر ہمیں ایوان میں بولنے کا موقع نہیںملتا ہے جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اس صورتحال کے بارے میں سیکرٹریٹ سے پوچھا جائے گا رکن اسمبلی چوہدری محمد حامد حمید کے ضمنی سوال کاجواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صائمہ ندیم نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا دروازہ کھل چکا ہے اور حالیہ میچوں کے دوران بارہ ہزار سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں رکن اسمبلی فہیم خان کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ سپورٹس کی تمام فیڈریشنز خود مختار تھیں اور وہ اپنے فنڈز خود پیدا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ کسی بھی فنڈز فراہم نہیں کرتا تاہم گرانٹ کیلئے پہلے درخواست دینی ہوتی ہے رکن اسمبلی شمیم آرا پنہوار کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں نئے ڈسٹ بن لگانے کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سی ڈی اے کو فنڈز فراہمی کیلئے لکھا ہے ۔ رکن اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا کہ میئر کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ فنڈز استعمال نہیں کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کا کوڑا ایک سیکٹر میں ڈالا جاتاہے اور کوئی نظام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت سینی ٹیشن ورکرز تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں رکن اسمبلی شاہدہ اختر علی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ جموں وکشمیر ہاﺅسنگ سوسائٹی میں سات ارب روپے کا گھپلا ہوا ہے اور اس کی انکوائری سے متعلق درخواست ڈپٹی کمشنر کو دیدی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے حسابات کا آڈٹ کیا جارہا ہے اور فراڈ میں ملوث سوسائٹی کے سابقہ عہدیداروں کے نام بھی ڈپٹی کمشنر کو بھجوادیئے گئے ہیں رکن اسمبلی ساجدہ بیگم نے کہا کہ جموں وکشمیر ہاﺅسنگ سوسائٹی میں پارلیمنٹرینز کو بھی سابقہ ادوار میں پلاٹ دیئے گئے ہیں اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ رکن اسمبلی خرم نواز نے کہا کہ اسلام آباد کی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے اندر اربوں روپے کرپشن کی گئی ہے اور غریب عوام کو لوٹا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوسائٹیوں میں اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے تمام سابقہ عہیدداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے رکن اسمبلی عبدالاکبر چترالی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ملک میں جرائم کی شرح میں کمی ہورہی ہے جبکہ سائبر کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت جرائم کیخلاف ہر سطح پر اقدامات کررہی ہے جرائم کے خاتمے کیلئے ممبر و مسجد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہتر اقدامات کی وجہ سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں آزادانہ سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے رکن اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خٹک کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بچوں سے زیادتیوں کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ بل میں بچوں سے زیادتی کے ملزم کیلئے سزائے موت کی تجویز کی تھی مگر پیپلز پارٹی کے ممبران نے اس کی مخالفت کی تھی انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ملک میں ایسی قانون سازی لائی جاتی ہے جس کی پشت پر بین الاقوامی این جی اوز ہوتی ہیں جو سزائے موت کی مخالفت کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے مجرم کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہوتا اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی دیکر ان کی لاش کو لٹکانے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جس پر رکن اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ محض سزائے بڑھانے سے جرائم کم نہیں ہوتے انہوں نے کہاکہ لاش کو سرعام لٹکانے پر پوری دنیا سے مخالفت سامنے آسکتی ہے حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے اس موقع پر ایوان نے قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دیدی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین نے مخالفت کی ۔ رکن اسمبلی نصرت واحد کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے منشیات کے معاملے پر اپنے بچوں اور جوانوں کو شعور نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے منشیات کے خاتمے کیلئے ایک زندگی ایپ بنائی ہے جس پر تمام ڈیٹا موجود ہے ۔ رکن اسمبلی مہرین رزاق بھٹو کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صائمہ ندیم نے کہا کہ پی سی بی سے متعلق سوالات کا جواب پہلے بھی دیا گیا تھا اور آگے بھی دینگے جس پر ڈپٹی سپیکر نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا اس موقع پر وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کا کہ ایوان میں ہر سوال کا جواب آنا ضروری ہے اور کوئی بھی چیز ایوان سے خفیہ نہیں رکھنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک خود مختار ادارہ ہے اور ان سوالات میں ایسی کوئی حساس معلومات طلب نہیں کی گئی ہیں اس موقع پر رکن اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا کہ پی سی بی کے حکام استحقاق کمیٹی میں سات سالوں کا ریکارڈ لائینگے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی بائیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور پانی کی شدید قلت پیدا ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ خان پور ڈیم سے پانی کم مل رہا ہے اور180 ٹیوب ویلز میں 160 ٹیوب ویلز چلتے ہیں مزید کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعض سیکٹرز میں کئی کئی روز تک پانی نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا ڈیم سے پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد کے پاس دو ارب روپے موجود ہیں مگر وہ اس کو استعمال نہیں کررہے اور اسلام آباد کی بجائے لندن یاترا می مصروف ہوتے ہیں ۔ رکن اسمبلی راجہ پرویز اشرف ن کہا کہ میرے حلقے گوجر خان میں کئی روز سے متواتر گیس غائب ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ اہلیان علاقہ اس معاملے پر احتجاجاً جی ٹی روڈ بندکرنا چاہیے تھے مگر میں نے ان کو روکا ہے اس معاملے کا نوٹس لیا جائے ڈپٹی سپیکر نے اسلام آباد میں پانی کی قلت اور گوجر خان سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی قلت کے معاملات متعلقہ کمیٹیوں کوبھجوادیئے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ وزیرستان کے ساتھ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تمام مسمار مکانات دوبارہ تعمیر کئے جائیں گے مگر ابھی تک ان مکانات کا معاوضہ نہیں دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اہلیان علاقہ اس وقت احتجاج کررہے ہیں اور ان کی شنوائی نہ ہوئی تو وہ اسلام آباد کا رخ کرسکتے ہیں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے بات کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی محمد سجاد نے کورم کی نشاندہی کی اور کورم پورا نہ نکلنے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس سوموار کے روز تین بجے تک ملتوی کردیا۔ وزارت انسانی حقوق نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی قرارداد کی مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں جو قرارداد آئی وہ حکومت کی طرف سے نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ آئین میں ریپ کی سزا موجود ہے، لوگوں کو کوئی تبصرہ کرنے سے قبل موجودہ قوانین پر نگاہ دوڑانی چاہیے، مسئلہ صرف اس سزا کے اطلاق اور انصاف کی تیز فراہمی کا ہے، جس پر ہم اب توجہ دے رہے ہیں۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد انفرادی طور پر پیش کی گئی تھی، مجھ سمیت کئی لوگ اس قرارداد کے خلاف ہیں، وزارت انسانی حقوق اس قرار داد کی مخالفت کرتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج وہ ایک میٹنگ کے باعث قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکی تھیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی بھرپورمذمت کرتا ہوں۔وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوسرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑسکتے جب کہ یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

admin

Keep Reading

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.