(ویب ڈسک )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی بجائے لندن سے چمچوں پلیٹوں کی کھنک آتی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے اور اب تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ان کی میڈیکل رپورٹس نے بھی ”قطری خط“ کادرجہ حاصل کرلیا ہے، کہتے ہیں جب تک اسپتال میں داخل نہیں ہوتے میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’شریفوں‘ نے قواعدوضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اب میاں صاحب کے ”پلیٹ لیٹس“ کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں، میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا ”مینیو کارڈ“ بھی قوم کو بتایاجائے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا قوم کے سامنے سچائی آکر رہے گی۔معاون خصوصی نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں؟ قانون کو خواہشات کی بلی نہیں چڑھایا جا سکتا، ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

