Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
  • مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

افغانستان میں بھارت کے کردار کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

By adminنومبر 22, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
U.S. President Donald Trump meets Indian Prime Minister Narendra Modi for bilateral talks during the G7 summit in Biarritz, France, August 26, 2019. REUTERS/Carlos Barria
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجیوں کی دست برداری پر غور کے باوجود وہ افغانستان میں بھارت کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں افغان امور کی ذمہ دار نینسی ایزو جیکسن کا کہنا تھا کہ ‘امریکا، افغانستان میں بھارت کی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے’۔ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں افغانستان میں بھارت کے کردار پر منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم افغانستان میں پائیدار اور باعزت حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے جو افغانستان کے مستقبل میں ہماری سرمایہ کاری کو محفوظ کرے’۔خیال رہے کہ بھارت نے 2001 میں امریکی مداخلت کے بعد افغانستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی تھی جو 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے اس کے علاوہ بھارت موجودہ افغان حکومت کی مسلسل حمایت کرتا رہا جبکہ طالبان ان کے سخت مخالف تصور کیے جاتے ہیں۔بھارت نے افغانستان کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت بھی تعمیر کی تھی اور بولی ووڈ کے ذریعے افغانستان کے عوام کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو بھی آگے بڑھایا اور اس حوالے سے کام کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان نے افغانستان میں بھارت کے کردار پر اعتراض کرتے ہوئے ان کی متنازع سرگرمیوں کی نشان دہی کی تھی اور افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔امریکا نے گزشتہ برس افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کی سربراہی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کررہے تھے اور رواں برس کے اوائل میں امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ حتمی شکل اختیار کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے تاہم ایسا نہ ہوسکا۔طالبان نمائندوں اور امریکا کے درمیان قطر میں طویل مذاکرات ہوئے تھے جس میں کئی امور پر اتفاق ہونے کا تاثر دیا گیا تھا اور طالبان رہنماﺅں کی امریکی صدر سے ملاقات بھی طے کی گئی تھی لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر میں اچانک اپنے بیان میں طالبان سے ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں طالبان سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جو افغانستان میں طالبان کے حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تھا۔پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا اور حتمی معاہدے نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا بھی اظہار کیا تھا۔افغانستان میں مغربی ممالک کے پروفیسرز کی کئی برسوں بعد رہائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔امریکی صدر نے وزیراعظم سے گفتگو میں افغانستان میں اس مثبت نتیجے میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے پ±رامن اور مستحکم افغانستان کے لیے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا جبکہ دونوں رہنماو¿ں نے اس مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

admin

Keep Reading

جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ

دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا

امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد

کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا

تازہ ترین

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.