سری نگر:(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع گاندربل کے علاقے نرانگ میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔رپورٹ کے مطابق علاقے میں بھارتی قابض فوجیوں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 اگست سے مکمل لاک ڈاو¿ن کر رکھا ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جبکہ موبائل فون، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔