نئی دلی: (ویب ڈیسک)جارحیت پسند مودی سرکار امریکا سے درا?مد کردہ جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ کو اپنے فضائی بیڑے میں 3 ستمبر کو شامل کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا سے خریدے گئے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ بھارت کو موصول ہوگئی ہے، پہلی کھیپ کے 8 ہیلی کاپٹرز 3 سمتبر کو ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔بھارت نے 22 اپاچی ’اے ایچ-64 ای‘ کی خریداری کے لیے امریکا سے 2015ئ میں 1.1 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 8 ہیلی کاپٹر موصول ہوگئے ہیں جب کہ بقیہ امریکا 14 ہیلی کاپٹرز 2020ئ تک بھارتی فضائیہ کو فراہم کردے گا۔جنگی صلاحیتوں بالخصوص Hellfire missile کے حامل ہونے اور ایک منٹ میں 128 ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے بھارتی فوج نے بھی امریکا سے 6 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس روسی ساختہ ایم ا?ئی-25 اور ایم –ا?ئی-35 گن شپ ہیلی کاپٹرز موجود ہیں جب کہ امریکی ساختہ بوئنگ ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔