لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے جو اپنی خداداد صلاحتیوں ،محنت اور لگن سے بیرون ملک اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں ایسا ہی ایک نوجوان لاہور کا محمد حارث فاروق شاہ بھی ہے جس نے قازقستان میں ورلڈ اسکالر کپ کے گلوبل راو¿نڈ میں شرکت کرکے مختلف کیٹگریز میں 9 گولڈ جب کہ 5 سلور میڈل حاصل کیے ہیں۔محمد حارث فاروق شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوسری کلاس میں پڑھتا تھا جب مباحثوں کا شوق ہوا اور پھر لیول 6 میں اس نے حساب اور سائنس میں زیادہ دلچسپی لینا شروع کردی۔ اپنے شوق کو پروان چڑھانے کے لیے دن رات محنت کی اور کئی میڈلز اپنےنام کئے۔حارث فاروق نے بتایا کہ قازقستان میں ہونے والے گلوبل راو¿نڈ میں مختلف ممالک سے 210 طلبا وطالبات شریک ہوئے تھے اور ان میں 3 کیٹیگریز کے مقابلے تھے۔ ایک مقابلہ جنرل نالج کا تھا، دوسرا کسی انوکھے موضوع پر مضمون نویسی اور تیسرا مباحثے کا تھا۔ میں نے ان تمام کیٹگیریز میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کئے۔حارث نے مزید بتایا کہ اسے 2 ہفتوں کے لیے ناسا پروگرام کے لئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے مباحثوں کے ذریعے پوری دنیا کو یہ بتایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کس قدر قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان میں میں کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی میں کئی باصلاحیت نوجوان ہیں لیکن ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کوئی پلیٹ فارم میسر نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان قائدانہ کردار ادا کرے۔ اس کے لئے حکومت کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔حارث فاروق کی اس کامیابی پر اس کے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں، حارث فاورق کے استاد شیر افگن ملک کہتے ہیں کہ ویسے تو ان کے سیکڑوں شاگرد ہیں لیکن حارث فاروق پر انہیں فخر ہے، اس نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اللہ تعالی نے اس نوجوان کو خداداد اصلاحیتوں سے نوازاہے،وہ مستقبل میں اس کی کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں۔نومبر 2019 میں ہونے والے چیمپیئنز مقابلوں میں 80 ممالک کے ہونہار اور ذہین طلبا شریک ہوں گے، حارث فاروق ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

