لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیرکو ہونے کا امکان ہے۔ذی الحج کے مہینے کا چاند 2 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش یکم اور 2 اگست کے درمیان ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 2 اگست کو چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے اور یکم ذی الحج 3 اگست 2019 کو ہوسکتی ہے۔اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کچھ عرصے پہلے اعلا ن کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔انہوں نے یہ دعویٰ نئے سائنسی قمری کیلنڈر کی بنیاد پر کیا تھا، تاہم اب تک اس کیلنڈر کو کابینہ کی جانب سے باضابطہ منظوری نہیں ملی۔ماہ رمضان کے دوران فواد چوہدری کے وعدے کے مطابق 22 مئی کو قمری کیلنڈر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ رویت ہلال کے لیے ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئی تھی۔نہوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سربراہ مفتی منیب الرحمٰن اور مسجد قاسم علی خان کے مولانا شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی تھی کہ آئیں اور خود دیکھیں کہ چاند کس طرح گردش کرتا ہے جس سے سائنسی طور پر چاند کے مقام کا اندازہ لگانا نہایت آسان ہوجاتا ہے۔بعد ازاں 30 مئی کو انہوں نے چاند دیکھنے کے لیے موبائل ایپلکیشن بھی متعارف کروادی، جسے استعمال کرتے ہوئے ہر شخص اپنے موبائل میں چاند کی گردش کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ ہوسکتا ہے۔5 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں 5 جون کو عیداالفطر منائے جانے کے اعلان کے بعد فواد چوہدری یہ یاد کروانا نہیں بھولے کہ ’ہم نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ عید 5 جون کو ہوگی‘۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

