Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

احتساب جج نے کچھ کیا تو بلیک میل ہوا : چیف جسٹس کا ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم

By adminجولائی 24, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس نے آصف سعید کھوسہ نے جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس میں ریمارکس دیئے کہ ویڈیو میں کیا ہے ہم نہیں جانتے، ایک ویڈیو کی تصدیق کرائی گئی ہے،جج نے ایسی حرکت کی تھی تب ہی وہ بلیک میل ہوا، ایک ویڈیو وہ بھی ہے جو پریس کانفرنس میں دکھائی گئی،اپیل بر وقت دائر ہوئی تو جج نے اپریل میں جائزہ کیسے لیا ؟ دیکھنا ہوگا جج نے اپنا موقف ایمانداری سے دیا یا نہیں ؟ ،آڈیو اور ویڈیو کی ریکارڈنگ الگ الگ کی گئی تھی، پریس کانفرنس میں آڈیو اور ویڈیو کو جوڑ کر دکھایا گیا، آڈیو ویڈیو مکس کرنے کا مطلب ہے اصل مواد نہیں دکھایا گیا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جج مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب ! گزشتہ سماعت پر آپ ہیگ میں تھے، تجویز دیں، عدالت کو اس موقع پر کیا کرنا چاہیئے ؟ اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا درخواستوں میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے، ایک استدعا جج ارشد ملک کے خلاف کارروائی کی بھی ہے، تمام حقائق عدالت کے سامنے آچکے ہیں، جج ارشد ملک بیان حلفی بھی جمع کرا چکے، جج ارشد ملک نے ایف آئی اے کو شکایت بھی جمع کرا رکھی ہے، شکایت الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے تحت درج کرائی گئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے ملزمان تک پہنچ رہی ہے، یو ایس بی میں موجود ویڈیو حاصل کر لی گئی، میاں طارق سے برآمد ویڈیو بلیک میلنگ کیلئے استعمال ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ویڈیو سے جج کے موقف کا ایک حصہ درست ثابت ہوگیا، ویڈیو میں کیا ہے ہم نہیں جانتے، ایک ویڈیو کی تصدیق کرائی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا پاکستان میں کوئی لیبارٹری ویڈیو کی فرانزک نہیں کرسکتی، ایف آئی اے نے اپنے طور پر فرانزک کیا، پاکستان میں آئی ایس او کی تصدیق شدہ لیبارٹری نہیں، ویڈیو 2000 سے 2003 کے درمیان بنائی گئی۔اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ اصل ویڈیو کیسٹ میں تھی، ریکوری یو ایس بی سے ہوئی، میاں طارق کی نشاندہی پر بیڈ کی ٹیبل سے ویڈیو برآمد ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا جج نے ایسی حرکت کی تھی تب ہی وہ بلیک میل ہوا۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا بطور جج ارشد ملک کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا ایک ویڈیو وہ بھی ہے جو پریس کانفرنس میں دکھائی گئی، کیا ایک ویڈیو سے جج بلیک میل ہوا ؟ اٹارنی جنرل نے کہا جج ارشد ملک نے ویڈیو کے کچھ حصوں کی تردید کی ہے۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج نے بتایا ناصر بٹ کے ساتھ 6 اپریل 2019 کو ملاقات ہوئی، جج کا استقبال نواز شریف نے کیا، ملاقات میں ناصر بٹ نے گفتگو کا آغاز کیا، جج نے پریس کانفرنس والی ویڈیو کے بعض حصوں کی تردید کی، ایک پہلو جج کی نوکری پر رہنے، دوسرا العزیزیہ کیس کے فیصلے کا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا جج کے مطابق نواز شریف سے ملاقات اپریل میں ہوئی، نواز شریف نے اپیل کب دائر کی تھی ؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا نواز شریف کی اپیل بر وقت دائر ہوئی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا اپیل بر وقت دائر ہوئی تو جج نے اپریل میں جائزہ کیسے لیا ؟ دیکھنا ہوگا جج نے اپنا موقف ایمانداری سے دیا یا نہیں ؟ اٹارنی جنرل نے کہا جائزہ لینا ہوگا جج کا موقف کس حد تک درست ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آڈیو اور ویڈیو کی ریکارڈنگ الگ الگ کی گئی تھی، پریس کانفرنس میں آڈیو اور ویڈیو کو جوڑ کر دکھایا گیا، آڈیو ویڈیو مکس کرنے کا مطلب ہے اصل مواد نہیں دکھایا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا پریس کانفرنس والی اصل ویڈیو برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ جج نے بتایا ناصر بٹ کے ساتھ 6 اپریل 2019 کو ملاقات ہوئی، جج کا استقبال نواز شریف نے کیا، ملاقات میں ناصر بٹ نے گفتگو کا آغاز کیا، جج نے پریس کانفرنس والی ویڈیو کے بعض حصوں کی تردید کی، ایک پہلو جج کی نوکری پر رہنے، دوسرا العزیزیہ کیس کے فیصلے کا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا جج کے مطابق نواز شریف سے ملاقات اپریل میں ہوئی، نواز شریف نے اپیل کب دائر کی تھی ؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا نواز شریف کی اپیل بر وقت دائر ہوئی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا اپیل بر وقت دائر ہوئی تو جج نے اپریل میں جائزہ کیسے لیا ؟ دیکھنا ہوگا جج نے اپنا موقف ایمانداری سے دیا یا نہیں ؟ اٹارنی جنرل نے کہا جائزہ لینا ہوگا جج کا موقف کس حد تک درست ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آڈیو اور ویڈیو کی ریکارڈنگ الگ الگ کی گئی تھی، پریس کانفرنس میں آڈیو اور ویڈیو کو جوڑ کر دکھایا گیا، آڈیو ویڈیو مکس کرنے کا مطلب ہے اصل مواد نہیں دکھایا گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا پریس کانفرنس والی اصل ویڈیو برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ ناصر بٹ نے نواز شریف کے سامنے کہا جج نے دبا میں فیصلہ دیا، جج ارشد ملک نے اس بات کو وہاں مسترد کیا، جج نے نواز شریف کو حقائق بتائے، ناصر بٹ کی بات کی تردید کی، جج ارشد ملک کی بات سن کر نواز شریف ناراض ہوگئے، جج نے بیان حلفی میں کہا نواز شریف کے وکلا سے ملاقات ہوئی، کہا گیا فیصلے کے بعد جج ارشد ملک نواز شریف سے ملے، فیصلوں کے بعد میاں صاحب جاتی امرا میں کیوں تھے ؟ نواز شریف ضمانت پر بھی رہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا ایف آئی اے نے اصل ویڈیو برآمد کی ؟ 2003 کی ریکارڈنگ ہے جو اس وقت ڈیجیٹل نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معاملے پر توہین عدالت کی کارروائی بھی تو کی جاسکتی ہے، توہین عدالت کی کارروائی چیئرمین نیب بھی کرسکتے ہیں۔ جسٹس عمر عطا نے کہا عدالت دونوں فریقین کے الزامات کی حقیقت جاننا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ہم اندھیرے میں یا کسی کے کہنے پر چھلانگ نہیں لگائیں گے، کوشش کریں گے کی دانشمندی سے فیصلہ کریں اور ہمار بوجھ کسی کے پلڑے میں نہ پڑے، کوئی کمیشن یا پیمرا احتساب عدالت کا فیصلہ ختم نہیں کر سکتا، شواہد کا جائزہ لے کر ہائی کورٹ ہی نواز شریف کو ریلیف دے سکتی ہے، کیا جج کا سزا دینے کے بعد مجرم کے گھر جانا، اس کے رشتے داروں اور دوستوں سے گھر اور حرم شریف میں ملنا درست ہے ؟ جج کے کنڈکٹ کا جائزہ لے کر خود فیصلہ کریں گے۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.