اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان نے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محروم طبقے کا احساس کرنا ریاست کی ذمہ داری میں شامل ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کی سمت متعین ہو چکی، آنے والا دور خوشحالی کا ہے۔معاشی ٹیم کے ہمراہ ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں, وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ چند ماہ میں اقتصادی اور معاشی چیلنجز پر قابو پالیا جائے گا۔آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائیگا۔اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سارا شور شرابا صرف احتساب سے بچنے کے لئے کر رہی ہے۔اپوزیشن کے پاس نہ سٹریٹ پاور ہے نہ عوامی حمایت۔بڑے چوروں کا احتساب ہو گا تو ہی نچلی سطح پر کرپشن رکے گی, بابر اعوان نے کہا کہ پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔امید ہے جلد مفرور اور اشتہاریوں کو بھی وطن واپس لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

