Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

وسعت اللہ خان کا کالم، چیئرمین نیب اور آڈیو ویڈیو کی تیرتی لاش

By adminمئی 27, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ویب ڈیسک) گذشتہ ہفتے اچانک ایک پاکستانی چینل ( ٹی وی ون ) پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ایک خاتون کے درمیان حساس و طرح دار گفتگو کا ایک آڈیو اور ویڈیو کلپ نشر ہوا اور پھر اچانک اس سے لاتعلقی اختیار کر کے چینل نے معذرت کر لی۔ مگر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں کو بہرحال مصالحہ ہاتھ آ گیا۔ رسیلے مواد کی میمز بننی شروع ہوئیں، انکوائری کے مطالبے ہونے لگے، چیئرمین نیب کے استعفی کا مطالبہ سامنے آ گیا۔کئی اسے چیئرمین نیب اور ایک خاتون کا ذاتی معاملہ قرار دینے لگے۔ کئی نے دلیل دی کہ چونکہ نیب ایک حساس ادارہ اور کرپشن کا سراغ لگا کر سزا دلوانے کا ذمہ دار ہے لہذا چیئرمین سے لے کر نچلے درجے تک تمام نیب افسران کا اخلاقی معیار عام لوگوں سے بلند ہونا ان ذمہ داریوں کا ناگزیر تقاضا ہے تا کہ نیب کا چہرہ بے داغ رہے۔میں یہ ماننا چاہتا ہوں کہ یہ ایک مرد اور خاتون کا ذاتی معاملہ ہے جس میں کسی تیسرے کو ٹانگ نہیں اڑانا چاہیے۔ مگر ماننے میں واحد رکاوٹ یہ ہے کہ اس آڈیو اور ویڈیو کی مرکزی کردار طیبہ گل اس سال سولہ جنوری سے دو مئی تک نیب کی حراست میں رہ چکی ہیں اور فی الوقت ضمانت پر ہیں۔ طیبہ کے شوہر فاروق اب بھی نیب مقدمات میں ماخوذ اور کوٹ لکپھت جیل میں قید ہیں۔طیبہ تسلیم کر چکی ہیں کہ یہ آڈیوز ویڈیو انھوں نے ہی ریکارڈ اور ریلیز کی ہیں۔نیب کی جانب سے اب تک یہ تو کہا گیا ہے کہ یہ میاں بیوی ایک بلیک میلنگ مافیا کا حصہ ہیں اور جو الزامات چیئرمین نیب پر لگائے گئے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔مگر آج تک نیب کی جانب سے بصری و صوتی مواد کی صحت کو چیلنج نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ وضاحت کی گئی کہ آڈیو اور ویڈیو میں جو شخص طیبہ سے فون پر یا میز کے آر پار گفتگو کر رہا ہے وہ جسٹس جاوید اقبال نہیں کوئی جعلساز ہے جو ان کی آواز اور روپ دھار کر اداکاری و صداکاری کر رہا ہے۔کیا اسے محض حسنِ اتفاق سمجھا جائے کہ بقول طیبہ گل آڈیو اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد 21 مئی کو ان کے بیٹے، دیور، پہلے سے نظربند شوہر اور ان کے خلاف مزید تین ایف آئی آرز کٹ گئیں۔اور 25 مئی کو نیب نے چیئرمین اور چھ دیگر افراد کو بلیک میل کرنے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے الزامات میں دونوں میاں بیوی کے خلاف ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔اس ریفرنس کی سماعت سترہ جون کو ہوگی۔ تو کیا عدالت چیئرمین نیب کا موقف بھی قلمبند کرے گی؟نہیں معلوم کہ یہ معاملہ اگلے چند دنوں میں سلجھے گا یا مزید الجھے گا یا اس کی جانچ کسی بھی سطح پر ہوگی کہ نہیں۔ البتہ چیئرمین نیب چونکہ ایک آئینی عہدیدار ہیں لہذا ان کے منصب سے لگنے والے الزامات کا صاف ہونا بہت ضروری ہے۔اس کا سیدھا آسان فوری طریقہ تو یہ ہے کہ آڈیوز اور ویڈیو کی فرانزک جانچ کروا لی جائے تاکہ اصلی نقلی کا پتہ چل جائے۔نیز طیبہ اور چیئرمین نیب کے زیرِ استعمال فونز کی بھی فورنزک جانچ ہو جائے تاکہ کالنگ ریکارڈ سے واضح ہو جائے کہ کس نے کس کو کب کتنی بار کیوں فون کیا اور اگر کسی آڈیو ویڈیو مواد کا تبادلہ ہوا تو اس مواد کی نوعیت اور غرض و غائت کیا تھی ؟اس فرانزک جانچ کا فائدہ یہ ہوگا کہ حاسدوں کے منہ بند ہو جائیں گے اور جب چیئرمین نیب اپنے ماتحتوں کے اگلے اجلاس کی صدارت کریں گے تو ماتحت دل میں کوئی اوندھا سیدھا خیال لائے بغیر باس کی بات پوری توجہ سے سنیں گے۔فرض کریں فرانزک سے ثابت ہوتا ہے کہ کردار، گفتگو اور ویڈیو اصلی ہیں۔ تب سوال اٹھے گا کہ آخر کیا سبب تھا کہ ایک زیرِ تفتیش ملزمہ اور چیف تفتیش کار کی ملاقات و گفتگو مروجہ قانونی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر براہِ راست ہوتی رہی۔لیکن اگر اس ذاتی معاملے کو ادارے کے ذریعے دبانے یا بذریعہ میڈیا اس کا رخ موڑنے کی یکطرفہ کوشش ہوتی رہیں تو منہ تو عارضی طور پر بند ہو جائیں گے مگر عہدے کے اخلاقی تقاضوں پر لگنے والا متعفن سوالیہ نشان انصاف کے سمندر پر پھولی لاش کی طرح تیرتا رہے گا۔امید ہے چیئرمین نیب جو سابق چیف جسٹس آف پاکستان بھی ہیں معاملے کی نزاکت سمجھتے ہوئے یہاں تک نوبت نہیں آنے دیں گے۔

admin

Keep Reading

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.