Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

کالعدم تنظیموں کے اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات سرکاری تحویل میں

By adminمئی 24, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(ویب ڈیسک)کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے متعدد ارکان اور رہنماﺅں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کا رکن محمد زاہد اور کالعدم تنظیم جیش محمد کا رکن عرفان احمد شامل ہیں۔ لاہور سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ممبر حافظ محمد حمزہ اور حنظلہ بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی سے کالعدم تنظیم جیش محمد کا رکن ظفر اقبال جبکہ ملتان سے سپاہ صحابہ کا رکن محمد اعجاز بھی گرفتار ہوا۔یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے آج ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن 4 مارچ کو شروع ہوا جس میں حکومت پنجاب دیگر تمام صوبوں سے آگے رہی۔ آپریشن کے دوران چند ہی ہفتوں میں اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں سے منسلک دیگر تنظیموں کے اکاﺅنٹس اور اثاثہ جات مساجد، مدارس، سکول، ہسپتال، ڈسپنسریاں وغیرہ کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کے تمام اثاثہ جات جن کی تعداد 581ہے کو سرکاری تحویل میں لے کر وہاں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیئے گئے اور ان کا کنٹرول محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ان اداروں میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو باقاعدہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام پرنٹنگ پریس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کالعدم تنظیموں کے بارے میں کوئی مواد چھاپا نہ جا سکے۔ صوبائی وزیر نے متنبہ کیا کہ اگر کوئی پرنٹنگ پریس غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کالعدم تنظیموں کے تمام عناصر کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور ان کی روک تھام کے لئے پوری طرح سرگرم ہے۔ سید صمصام بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ حال ہی میں اطلاعات ملیں کہ مختلف علاقوں میں بعض عناصر کالعدم تنظیموں کے لئے چندہ جمع کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے چھاپے مار کر ان تمام عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی وزیرنے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کے بارے میں جو چندا اکٹھا کرتے ہیں بروقت اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ حکومت پنجاب بلا ہچکچاہٹ مرکزی حکومت کے احکامات پر صوبہ بھر میں عملدرآمد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.