راولپنڈی(بیورورپورٹ) شیخ رشید احمد نے خبریں کی جانب سے پاکستان کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات خریدنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ روزنامہ خبریں نے ہمیشہ پاکستان کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے بحیثیت ادارہ اعلیٰ اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ضیائ شاہد اور امتنان شاہد نے ہمیشہ عملی طور پر اقدام کئے ہیںجس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ روزنامہ خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خبریں گروپ کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اور اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔روزنامہ خبریں نے ضیائ شاہد کی سربراہی میں پاکستان میں پانی کی کمی ، ڈیموں کی ضرورت ، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی آبی دہشت گردی کے حوالے سے جس انداز میں مہم چلائی پاکستانی عوام کیلئے گراں قدر خدمات کی عکاس ہے۔ جہاں ظلم وہاں خبریں کا نعرہ حقیقت میں روزنامہ خبریں کا وہ کارنامہ ہے جس سے لاکھوں مظلوموں کو انصاف حاصل ہو ا اور اب ضیائ شاہد کی سربراہی میںغیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ اور ملکی مصنوعات کی خریداری کی مہم کے آغاز کا سہرا بھی روزنامہ خبریں کے سر سجا ہے۔ در حقیقت خبریں گروپ نے ملکی مصنوعات کی خریداری کی مہم کا آغاز کر کے ملک کی مضبوط معیشت کیلئے عملی اقدام اٹھایا ہے جس سے پاکستانی قوم اس قابل ہو جائے گی کہ وہ معیشت کو خود مضبوط کر سکے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی یہی وڑن ہے کہ پاکستانی عوام خود ملکی معاملات میں اپنا بھرپور کردارادا کرے۔ غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کم کر نے سے معیشت مضبوط ہو گی اور عام پاکستانی کی زندگی بھی آسان ہو جائے گی۔ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ خبریں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے موجودہ حکومت خصوصا وزیراعظم پاکستان کے وڑن کو اپنائیںاور معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

