نئی دلی(ویب ڈیسک) کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی کو لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے نتائج کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی جماعت کی شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرا مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارتی ووٹرز کی رائے کا احترام کرتا ہوں اور ووٹرز کی رائے پر ہی مودی اور بی جے پی کی جیت کو ماننا پڑے گا۔ ہمارے سیاسی اور نظریاتی اختلافات ہیں جو برقرار رہیں گے اور جس پر آئندہ بھی بات ہوتی رہے گی لیکن آج ان کی فتح کا دن ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اپنی مدمقابل امیدوار اداکارہ سمرتی ایرانی کو بھی جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں، پارٹی کارکن اور رہنما گھبرائیں نہیں، دل برداشتہ نہ ہوں اور کسی سے ڈریں نہیں، آپ کی لڑائی سچ اور حق کی لڑائی ہے جو جاری رہے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 543 میں سے 346 نشستیں جیت کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

