نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں لوک سبھا (قومی اسمبلی) کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے انتخابات میں شوبز کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بھی حصہ لیا اور کامیابی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتی سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز، اسپورٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی قسمت آزمائی۔ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے پلیٹ فارم سے شمالی ممبئی سے انتخاب میں حصہ لیا اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شکست سے دوچار ہو رہی ہیں۔اداکار شتروگن سنہا بھی کانگریس کے ٹکٹ پر ضلع پٹنا صاحب سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن اب تک کے نتائج کے مطابق وہ بھی ہار رہے ہیں۔اداکارہ ہیما مالینی اتر پردیش کے شہر متھورا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار تھیں اور کامیابی سمیٹی۔اداکار راج ببر نے بھارتی شہر فتح پور سکری سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور مخالف امیدوار کے مقابلے میں آگے ہیں۔اداکارہ کرن کھیر بھی بی جے پی کی امیدوار ہیں، جنہیں چندی گڑھ کی نشست پر برتری حاصل ہے۔سابق بھارتی ٹی وی اداکارہ اور سیاسی رہنما سمریتی ایرانی نے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کے ٹکٹ پر ضلع امیتھی سے انتخابات میں حصہ لیا اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق انہیں مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔بھارتی مذہبی اسکالر اسد الدین اویسی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین جماعت کے امیدوار ہیں اور انہوں نے حیدرآباد کے حلقے سے الیکشن لڑا اور مخالف امیدوار پر سبقت حاصل ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی لوک سبھا کے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں اور ان کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ان کے علاوہ اداکار سنی دیول، بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ بھی بی جے پی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور انتخابی نتیجے میں مخالف امیدواروں سے آگے ہیں جن کے حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

