ممبئی(ویب ڈیسک)جسمانی وزن میں کمی لانا راتوں رات ممکن نہیں ہوتا مگر فلمی ستارے عام طور پر یہ کمال دکھاتے رہتے ہیں۔ان میں سے ایک کرینہ کپور خان بھی ہیں جو کبھی وزن بڑھانے کے بعد اسے بہت جلد کم بھی کردیتی ہیں۔مگر انہوں نے ایسا کمال کیسے کیا؟ یہ خود انہوں نے بتایا۔معروف سلیبرٹی نیوٹریشن رجوتا دیواکر کے ساتھ گزشتہ دنوں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے فیس بک اور انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رہنے کی ٹپس دیں۔انہوں نے کرینہ کپور خان کے جسمانی وزن میں کمی کے راز بھی بتائے۔ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں کرینہ کپور سلاد اور سبز جوسز کی بجائے سیزن میں ملنے والی تمام قدرتی اشیا جیسے آم، جامن، دہی چاول، پاپڑ، تازہ سبزیاں، لیمن گرس چائے اور لیموں پانی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔کرینہ کپور نے کہا ‘آپ کی غذا گھر میں تیار ہونے والی ہے، مقامی غذائیں اور اس کی مقدار کا خیال رکھنا ایسے عوامل ہیں، جن کا خیال رکھا جانا چاہیے’۔رجوتا دیواکر نے اس موقع پر کہا ‘ایک اچھی غذا سدابہار خیال کی طرح ہے، یہ ایسی نہیں جس کے لیے آپ ترسیں، اپنے گھر کا کھانا کھائیں، نوالے آہستگی سے چبائیں تاکہ پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہے’۔انہوں نے کہا کہ اچھی نیند، صحت بخش غذا اور ورزش کرنا معمول بنانا زندگی میں نظم ضبط لاکر موٹاپے سے بچانے میں مدد دینے والے عوامل ہیں۔اس سے قبل اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بھی کرینہ کپور خان نے اپنے وزن کو بہت جلد کم کیا تھا اور اس کا راز گھی کا استعمال کیا تھا۔انہوں نے گھی کا استعمال حمل سے پہلے، دوران اور بعد میں جاری رکھا اور ان کے مطابق یہ نہ صرف بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد بھی دیتا ہے۔ گھی جراثیم کش، جوڑوں کیلئے بہتر، جلد کی جگمگاہٹ اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے اچھی چربی سے بھرپور ہوتا ہے۔کرینہ کپور نے یہ بھی بتایا کہ وہ راتوں رات وزن کم نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہوں نے اپنے وزن کو معمول پر لانے کے لیے ایک سال کا عرصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔کرینہ کپور کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔کرینہ کپور وقت پر کھانا کھانے کی وکالت کرتی ہیں اور جنک فوڈ کی سخت مخالف ہیں، ان کے مطابق کھانے کے کوئی وقت نہ ہونا صحت کے لیے نقصان دہ غذاﺅں کی خواہش بڑھاتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا خواب پورا نہیں ہوپاتا، اپنے طے کردہ کھانوں تک محدود رہنا، بروقت کھانا اور جنک فوڈ سے دوری موٹاپے سے نجات کی کنجی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

