بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے پر پابندی کے بعد بیجنگ کی جانب سے نایاب دھاتوں (ریئر ارتھ) کی فراہمی کو ٹیکنالوجی کی جنگ میں بطور ہتھیار استعمال کرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔خیال رہے کہ عالمی سطح پر موبائل فونز اور برقی کاروں میں استعمال ہونے والی 17 عناصر پر مشتمل ان نایاب دھاتوں کی عالمی فراہمی پر چین کی اجارہ داری ہے۔اس سلسلے میں ریئر ارتھ کی کمپنی میں چین کے صدر شی جن پنگ کے بظاہر معمول کے مطابق نظر آنے والے دورے کو بیجنگ کی جانب سے ممکنہ طور پر کوئی قدم اٹھانے کا خطرہ سمجھا جارہا ہے۔چین کی سرکاری خبررساں ادارے زنہوا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے کے موقع پر چینی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں بھرپور طریقے سے ٹیکنالوجی کی جدت اسٹریٹجک بنیادوں، زیادہ اہم ٹیکنالوجیز اور صنعتی ترقی کے حجم کو سمجھنا چاہیے ‘۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ریئر ارتھ نہ صرف اہم اسٹریٹجک وسائل میں شامل ہے بلکہ یہ ناقابل تجدید عنصر ہے‘، چینی صدر کےاس بیان سے خدشات کو مزید ہوا ملی۔تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق چین فوری طور پر ان عناصر کا اپنا ہدف بنانے سے گریزاں ہے، ممکنہ طور پر چین کو اس بات کا خوف ہے کہ ان دھاتوں کی فراہمی روکنے پر دنیا اس کے متبادل کی تلاش کرے گی جو اپنے پاو¿ں میں خود کلہاڑی مارنے والا اقدام ہوگا۔سنگاپور میں اسکولآف انٹرنیشنل اسٹڈیز (آر ایس آئی ایس) میں چینی پروگرام کے کوآرڈینیٹر ایس آر راجا رتنم کا کہنا تھا کہ ’شی جن پنگ کا دورہ اچانک نہیں تھا، ایسا اتفاقی طور پر نہیں ہوتا‘۔ان کے مطابق ’اس وقت چین میں پالیسی بنانے والا طبقہ نایاب دھاتوں کی برآمدات پر پابندی لگا کر اسے امریکا کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر غور کررہا ہے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو درکار ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی تھی، جس پر امریکی حکام کو چینی فوج کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔امریکا کے اس اقدام سے ان خدشات کو ہوا ملی تھی کہ چینی صدر جوابی اقدام کرسکتے ہیں اور اس کے لیے نایاب دھاتوں کی امریکا کی لیے اہمیت کی جانب اشارہ کیا گیا تھا، واشنگٹن نے انہیں چینی اشیا پر رواں ماہ لگائے ٹیرف میں بھی شامل نہیں کیا۔واضح رہے کہ ان نایاب دھاتوں میں اس وقت مکمل طور پر چینی کی اجارہ داری ہے جو دنیا کی کل پیداوار کا 95 فیصد فراہم کرتا ہے اور امریکا اس کی 80 فیصد درآمد کے لیے چین پر انحصار کرتا ہے۔یہ نایاب دھاتیں 17 عناصر پر مشتمل ہیں جو موبائل فونز سے لے کر ٹیلی ویڑن اور کیمرا سے لائٹ بلب بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

