اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی اوربہیمانہ تشدد کے بعد قتل کے واقعے نے پورے ملک سمیت شوبزوکرکٹ ستاروں کو بھی آبدیدہ کردیا ہے۔15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ ہونے والی 10 سالہ معصوم فرشتہ کی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز اسلام آباد میں جنگل سے برآمد ہوئی۔ درندہ صفت قاتلوں نے بچی کے ساتھ نہ صرف زیادتی کی بلکہ شدید تشدد کا نشانہ بناکر بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔ زینب کے بعد ایک اور حواکی بیٹی کی زخموں سے چور لاش دیکھ کر نہ صرف فرشتہ کے والدین بلکہ پورے ملک پرسکتہ طاری ہوگیا۔ شوبز و کرکٹ ستاروں نے بھی فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔گلوکاروسیاستدان جواد احمد نے معصوم فرشتہ کے ساتھ ہوئی زیادتی وقتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں لاہور میں رہتا ہوں لیکن میرا تعلق پاکستان کے ہر صوبے سے ہے۔ میرا دل خیبرپختونخواہ اورفاٹا میں رہتا ہے۔ جواد احمد نے کہا کہ جس طرح میں نے زینب کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا تھا اسی طرح ننھی فرشتہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں۔ بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابل یقین ہے۔ فرشتہ کی تصویر نے میرادل خون کردیا ہے۔ فرشتہ کے گنہگاروں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزادی جائے۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معصوم فرشتہ کے ساتھ زیادتی و قتل پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں درندوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ ایک کے بعد ایک کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اس سلسلے میں قوانین سخت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان درندوں کو عبرت کا نشان بنایاجاسکے۔ خدارا کچھ کریں!!نامور اداکار فیصل قریشی نے شاہد آفریدی کا یہی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اورننھی فرشتہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے فرشتہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ ننھی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش کی تصویر کو شیئر کرنا بند کریں۔اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نےقرآن کی ایک آیت کا ترجمہ شیئر کیا جس میں زمین میں فساد پھیلانے والوں کے لیے دردناک سزاکا ذکر کیا گیا ہے۔ اس آیت کا حوالہ دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے ننھی فرشتہ کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

