اسلام آباد (آن لائن ) دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں سے ایٹمی قوت کی حامل واحد اسلامی مملکت پاکستان کو بدنام کرنے کےلئے بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں نے آسٹریلیا کے ایک ایران نژاد شیعہ عالم دین محمد توحیدی کو پراپیگنڈہ محاذ پر اتارا ہے جو اسلامی مملکت پاکستان اور پاکستان کی اسلامی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنے خود ساختہ باطل نظریات کا پرچار کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستان کی افواج کے خلاف بھی منافرت آمیز پروپیگنڈا کر رہا ہے اس شیعہ عالم دین محمد توحیدی کو منفی سرگرمیوں کی بناءپر ایران سے جلاوطن کیا گیا تھا جوکہ ایران سے ملک بدر ہونے کے بعد آسٹریلیا میں آباد ہو کر دائیں بازو کے نظریاتی ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے اور عموماً اسلامی نظریات کے منافی فلسفے کا پرچار کرتا ہے اس لیے کوئی بھی مسلمان اس کے خطابات اور تبصروں کو سنجیدہ نہیں سمجھتا۔ایران سے جلاوطن ہونے والا محمد توحیدی اپنے آپ کو مذہبی پیشوا ظاہر کرتاہے مگر آسٹریلیا میں مقیم مسلمان حتیٰ کہ شیعہ مسلک کے لوگ بھی اس کو خود ساختہ اورجعلی امام اور مبلغ قراردیتے ہیں مگر وہ شیعہ عالم کے لبادھے میں بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اسلام اور پاکستان کے خلاف سرگرم ہے اور اپنے آپ کو امن کا امام قرار دیتا ہے۔ اس بوگس اور خودساختہ امام کا قریبی دوست کینیڈین صحافی طارق فاتح بھی اپنے آپ کو پاکستانی نژاد لبرل مسلم قرار دیتا ہے۔ محمد توحیدی کے بارے میں یہی تاثر ہے کہ وہ اسرائیل اور انڈیا کے ایجنڈے کے تحت اسلام اور پاکستان کے بارے میں لغو پروپیگنڈا کرتا ہے اور پاکستان کا اسلامی تشخص مجروح کرنے کے درپے رہتا ہے۔ محمد توحیدی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر ہندو علاقہ ہے جبکہ ویڈیو کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے نام سے منسوب کیا گیا مگر جب اس ویڈیو کلپ کی تحقیقات کی گئیں تو آشکارہ ہوا کہ جو شخص اپنے آپ کو سعودی ولی عہد ظاہر کرکے پاکستان اور اسلام کے خلاف لغو گفتگو کر رہا ہے وہ سعودی ولی عہد نہیں ہے بلکہ وہ خودساختہ امام توحیدی خود ہے جو سعودی شاہی خاندان اور سعودی ولی عہد کے خلاف عالم اسلام میں بدگمانیاں پیدا کرنے کےلئے سعودی ولی عہد کا روپ دھار کر گفتگو کررہا ہے خود ساختہ امام اور مذہبی پیشوائ توحیدی اور اس کے پیروکاروں کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ملی ہیں۔ اس کا آسٹریلیا میں قائم کردہ اسلامک ایسوسی ایشن آف سا?تھ آسٹریلیا گزشتہ سال ہی معرض وجود میں آیا تھا اس لیے اس کے سنٹر اور اس میں طلباءکی تعداد کے بارے میں کسی کو زیادہ معلومات نہیں ملیں جبکہ آسٹریلین نیشنل امام کونسل کے 250 ممبران بھی نام نہاد شیعہ سکالر محمدتوحیدی کو امام، شیخ اور مسلم لیڈر کے طور پر تسلیم نہیں کرتے مگر وہ بدستور بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہودوہنود کے ایجنڈے پر کاربند ہو کر اپنے خودساختہ نظریات کا پرچار کر رہاہے۔ آسٹریلیا کے مسلم رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ نام نہاد امام محمد توحیدی دراصل یہود وہنود کا ایجنٹ بنا ہوا ہے اور وہ اسرائیل اور بھارت کے سرمایہ سے اپنا نام نہاد اسلامی ادراہ اسلامک ایسوسی ایشن آف ساﺅتھ آسٹریلیا چلا رہا ہے اور اسرائیل اور بھارت کی طرف سے ملنے والی گائیڈ لائن کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے اور اپنے بھارتی آقاﺅں کو خوش کرنے کےلئے مسلمانوں کی جنت نظیر وادی کشمیر کو بھی ہندﺅوں کا علاقہ قرار دیتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج پر بھی جنونی دہشت گردوں کی سرپرستی کا سوچا سمجھا الزام عائد کرتا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی اسلام دشمن لغویات کی وجہ سے مسلمانوں کی نفرت کا نشانہ بن چکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

