لاہور( صدف نعیم سے )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز قوم کا اثاثہ ہیں ان کا شمار مسیحا ﺅں میں کیا جاتا ہے،برابری پارٹی پاکستان حکومت کی جانب سے بنائے گئے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کو ر د کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کیا جائے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں وورکرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے دعوے ووٹ لینے کے لئے فراڈ تھا، تحریک انصاف کی حکومت ایک ایجنڈے کے تحت ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے جو اب کیلے،پیاز،دودھ اور انڈووں کی قیمتیں مقرر کرئے گی اور وفاقی حکومت کا بجٹ بنائے گی حالانکہ بطور اپوزیشن عمران خود آئی ایم ایف کے مخالف رہے ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازار اور یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید ے باہر ہوچکی ہیں جس کی وجہ عمران خان پچھلے نظام کو قرار دیتے ہیں جو صرف جھوٹ اور لاروں پر مبنی ہے۔عمران صاحب آپ کی نااہلی نے صرف 9 مہینوں میں ترقی کی شرح 5.2فیصد کر دی ہے جو 9 سالوں میں کم ترین ہے اور آپ ہی کے قائم کردہ نظام کی نالائقی کی وجہ سے آئی ایم ایف کی عوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں وزیر اعظم صاحب عوام کے پاس کھانے کو کچھ ہوگا تو ہی ان کی صحت بنے گی آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مہنگائی تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہو گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

