کراچی (نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت ایک بار پھر پاکستان ٹیلی ویژن پر جاری لائیو رمضان ٹرانسمیشن چھوڑ کر اسٹوڈیو سے چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین اس سال پاکستان ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کررہے تھے جس دوران پی ٹی وی ہوم اور ہم ٹی وی کی مشترکہ ٹرانسمیشن کراچی سے ہورہی تھی جس میں عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی بشریٰ عامر ایک شوکر رہی تھی جس پر عامر لیاقت کو اعتراض تھا پی ٹی وی کی انتظامیہ کے ساتھ گذشتہ 4روز سے اس تنازعہ کی وجہ عامر لیاقت حسین کی 2سے 3جھڑپیں بھی ہوچکی تھی۔ ذرائع کے مطابق آج 4رمضان کی افطار ٹرانسمیشن کے لئے آنے کے بعد عامر لیاقت گاڑی سے نہیں اتر ے انتظامیہ کی جانب سے منائے جانے پر وہ لائیو شو کرنے تو آگئے مگر اچانک ہی انہوں نے اپنے پی ٹی وی کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کے سفر کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے شو چھوڑ کر چلے گئے۔ پی ٹی وی کے اندرونی ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ایم ڈی ارشد خان کے دور میں ہی پی ٹی وی کا گروپ ایم کے ساتھ معاہدہ ہوگیا تھا جس کے مطابق گروپ ایم پی ٹی وی اور ہم ٹی وی پر مشترکہ ٹرانسمیشن کررہاتھا جس کے بعد عامر لیاقت حسین چونکہ اس سال فارغ تھے تو بھی ٹی وی چینل انکے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کو تیار نہیں تھا تو انہوں نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد سے زبردستی پی ٹی وی پر شو ٹرانسمیشن حاصل کرلی جو پی ٹی وی انتظامیہ نے پی ٹی وی نیوز پی ٹی وی نیشنل اور پی گلوبل پر آن ایئر کرنا شروع کردی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی وی کی انتظامیہ عامر لیاقت کے رویہ سے بہت ناخوش تھی کیونکہ وہ اپنے ساتھ 50سے زائد افراد پر مشتمل اپنی ٹیم اور والنٹیرز لے کر آئے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ 4روز جاری عامر لیاقت حسین اپنی من مانیاں کرتے رہے ہیں کبھی وہ 1بجے ٹرانسمیشن آغاز کردیتے اور کبھی 3بجے بھی آغاز نہیں ہوتا تھا اپنی پہلی اہلیہ کے پروگرام کو ایشوز بنا کر انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی اور وزارت اطلاعات میں مختلف افراد کو فون کالز کر کے دھمکیاں بھی دیں مگر وہاں سے پی ٹی وی ہوم کی ٹرانسمیشن میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر وہ اچانک لائیو ٹرانسمیشن کے دوران وزیرا عظم عمران خان کو مزید ترقی کی دعا دیتے ہوئے رخصت ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا کسی اور ٹی وی چینل پر ان کی جگہ فی الحال نہیں ہے کوئی بھی ٹی وی چینل ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

