لاہور(صدف نعیم سے)نیب لاہور کی جانب سے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کی مجموعی کارکردگی رپورٹ کا اجراءکر دیا گیا،کارکردگی رپورٹ میں نیب لاہور کے زیر تفتیش کرپشن کیسز کے اعدادوشمار کی مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں:
انکوائری
نئے سال کے آغاز تک نیب لاہور میں 203 انکوائریوں پر تفتیش جاری تھی: جنوری تا اپریل کرپشن کی متفرق شکایات پر 34 نئی انکوائریاں شروع کی گئیںپہلے 4 ماہ کے دوران 8 انکوائریوں کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا رپورٹ کیمطابق نیب لاہور میں فی الوقت 211 انکوائریاں جاری ہیں
انویسٹی گیشنز
سال 2019 کے آغاز پر نیب لاہور میں 49 کیسز پر پہلے سے تحقیقات جاری تھیں جبکہ 4 ماہ میں 14 نئی تحقیقات کی منظوری دی گ لاہور میں فی الوقت 48 کیسز کی انویسٹی گیشنز جاری ہیں
ریفرنس
: 4 ماہ کے دوران کرپشن کیسز میں جاری تحقیقات مکمل ہونے پر 11 ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کئے گئے سابق وزیراعلی پنجاب ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس، صاف پانی کمپنی کیس میں ملزم قمرالسلام و دیگر کیخلاف اہم ریفرنس شامل ہیںسابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس بھی شامل: نندی پور کرپشن کیس ریفرنس اور سرگودھا یونیورسٹی کرپشن کیس ریفرنس بھی شامل ہیں
گرفتاریاں
نیب لاہور کیجانب سے 4 ماہ کے دوران انٹیلی جنس ونگ کی کارروائیوں میں 46 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیاگیا: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات کیمطابق نیب لاہور نے بیشتر مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیاگرفتار شدہ ملزمان میں عبدالعلیم خان، ایس ایس پی جنید ارشد اور ملزم فرحان چیمہ شامل دیگر اہم گرفتاریوں میں شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں ملزمان قاسم قیوم، فضل داد، شاہد شفیق، مشتاق چینی، آفتاب محمود وغیرہ گرفتار ہوئے لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی میں اہم پیش رفت کے طور پر 4 ملزمان گرفتار کئے گئے ایکسز گلوبل کرپشن کیس میں ملزمان راجکمار اور فیصل کامران کی گرفتاری شامل
وصولیاں/برآمدگی
کرپشن کیسز میں مجموعی طور پر 2 ارب 50 کروڑ مالیت پر مشتمل پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت کے زریعے منظور کی گئیں اس دوران ملزمان سے 1 ارب 27 کروڑ روپے کی ڈائریکٹ وصولی کی جاچکی جسکی گاہے بگاہے متاثرین و متعلقہ اداروں کو منتقلی جاری ہے مجموعی طور پر 25 ملزمان کیجانب سے پلی بارگین کی درخواستوں کی منظوری ہوئی صرف خیابان امین ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں نیب حکام کیجانب سے ساڑھے 7 ارب مالیت کی ان ڈائریکٹ ریکوری کروائی گئی جس میں مختلف مکانات و پلاٹوں کے پوزیشن لیٹرز گزشتہ ہفتے متاثرین میں تقسیم کئے گئے تمام میگا کرپشن مقدمات انتہائی برق رفتاری سے منطقی انجام تک پہنچا رہے ہیں چیئرمین نیب کی اختیار کردہ "احتساب سب کیلئے” کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہیں کیونکہ نیب کا ایمان "کرپشن فری پاکستان” ہے کرپٹ و بدعنوان عناصر کے کیخلاف نیب کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

